ریلوے کی وزارت

تیجس سلیپرٹائپ ٹرینوں کو چلانے کےساتھ زیادہ آرام دہ ٹرین سفرکے احساس کے ایک نئے دور کی شروعات ہو رہی ہے


اسپیشل تیجس ٹائپ سلیپر کوچوں کے ساتھ اگرتلہ راجدھانی اسپیشل ٹرین 15؍فروری 2021 سے چلے گی

بھارتی ریل شمال-مشرقی علاقے کے لئے  آرام دہ سفر پرزور دیتی ہے

اس سے قومی راجدھانی کے ساتھ بہتر رابطہ قائم ہو سکے گا

اسمارٹ خوبیوں کے ساتھ، یہ نئے تیجس ٹائپ سلیپر کوچ اول درجے کے سفر کا احساس کرائیں گے

Posted On: 12 FEB 2021 8:57PM by PIB Delhi

ریلوے کی وزارت نے جدیدسہولیات کے ساتھ آنند وہار ٹرمنل – اگرتلہ اسپیشل راجدھانی ایکسپریس کے ڈبوں کو تیجس سلیپر کوچ سے بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تبدیلی سے قومی راجدھانی سے بہتر کنکٹی ویٹی قائم ہو سکے گی۔ بہترین خوبیوں کے ساتھ ، نئے تیجس ٹائپ سلیپر ٹرین کے کوچ ، اول درجے کے سفر کا احساس کرائیں گے۔ طویل دوری کے سفر کے لئے اس  جدید تیجس  سلیپر ٹائپ ٹرین کی شروعات کے ساتھ، بھارتیہ ریل مسافروں کے لئے  سفر کے احساس میں ایک بڑی تبدیلی پیدا کر رہا ہے۔ سلیپر ٹائپ  تیجس ٹرینوں کی شروعات کے ساتھ زیادہ آرام دہ ٹرین سفر کے احساس  کے ایک نئے دور کی شروعات کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ بنایا گیا ہے کہ مالی سال 22-2021 میں بھارتیہ ریل  کی پروڈکشن اکائیوں، انٹگرل کوچ فیکٹری (آئی سی ایف) اور ماڈرن کوچ فیکٹری (ایم سی ایف) میں ایسے 500 تیجس ٹائپ سلیپر کوچ بنائے جائیں، جو رفتہ رفتہ بھارتیہ ریل نیٹ ورک میں  لمبی دوری کی اہم ٹرینوں کی جگہ لے لیں۔

تیجس ٹائپ سلیپر کوچ کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

  • آٹومیٹک پلگ ڈور: سبھی اہم داخلی دروازے ٹرین کے گارڈ کے ذریعے کنٹرول ہوں گے۔ سبھی دروازوں کے بند ہونے تک ٹرین نہیں چلے گی۔
  • اسٹین لیس اسٹیل کا بنا اندرونی ڈھانچہ:کوچ کا اندرونی ڈھانچہ پوری طرح  آسٹینیٹک اسٹین لیس اسٹیل (ایس ایس 201ایل این) سے بنا ہے، جو کم زنگ لگنے کی وجہ سے کوچ کی میعاد کو بڑھاتا ہے۔
  • بایو ویکیوم ٹوائلٹ سسٹم:اچھی  فلشنگ کی وجہ سے ٹوائلٹ میں بہتر صاف صفائی دیتا ہے اور اس میں فلشنگ اور بہتر طریقے کا ہونے کے ساتھ ساتھ پانی کا بھی کم استعمال ہوگا۔
  • ایئر سسپنشن بوگی: اِن کوچوں کو آرام دہ بنانے اور سفر کے معیار میں بہتری لانے کے لئے بوگیوں میں ایئر اسپرنگ سسپنشن دیا گیا ہے۔
  • فائر الارم، ڈٹیکشن  اور سپریشن سسٹم: سبھی کوچ میں آٹومیٹک فائر الارم اور ڈٹیکشن سسٹم دیئے گئے ہیں۔
  • اسمارٹ خوبیاں: ایک سنٹرلائزڈ پروسیسنگ یونٹ پی آئی سی سی یو ( پسینجر انفارمیشن کوچ کمپیوٹنگ یونٹ)۔ یہ فیچر مندرجہ ذیل ہیں۔
  • پی اے ؍ پی آئی ایس (پسینجر اناؤنسمنٹ ؍ پسینجر انفارمیشن سسٹم)
  • منزل کی اطلاع دینے والا ڈیجیٹل بورڈ
  • سی سی ٹی وی دن اور رات میں دیکھنے کی صلاحیت کے ساتھ ، کم روشنی میں بھی چہرے کی شناخت کی صلاحیت نیٹ ورک ویڈیو ریکارڈر
  • میڈیکل یا سکیورٹی ایمرجنسی کے لئے ایمرجنسی ٹاک بیک
  • بہتر تحفظ کے لئے بیئرنگ، پہیوں کی آن بورڈ(ٹرین پر لگی)صورتحال کی نگرانی کانظام
  • ایچ وی اے سی-ایئر کنڈیشننگ سسٹم کے لئےہوا کے معیار  کی پیمائش
  • ٹوائلٹ استعمال میں ہونے کی اطلاع دینے والا سینسر
  • پانی کی دستیابی کی اطلاع دینے کےلئے پانی کی سطح کا سینسر
  • ٹرین سپروائزراور پاور کار مانیٹرنگ سسٹم (کیوسک): پورے ریک کی حالت کی نگرانی اور سرویلانس نگرانی اسٹیشن کے طور پر استعمال کرنے کے لئے سبھی پاورکار میں 18.5 انچ کا ٹچ اسکرین کیوسک دیا گیا ہے۔ یہ ایل سی ڈی پاور کار کے ویژولائزیشن کے لئے پاور کار کے پی آئی سی سی یو سسٹم سے جڑی ہے۔
  • بہتر ٹوائلٹ یونٹ:ٹچ لیس فٹنگ، اینٹی گریفٹی کوٹنگ کے ساتھ سنگ مرمر سے  بنا، جل کوٹیڈ شیلف، نئے ڈیزائن کی ڈسٹبن، کنڈی چھونے سے چالو ہونے والی لائٹ، استعمال کی اطلاع دینے والا  ڈسپلے دیا گیا ہے۔
  • بافتہ باہری اور داخلی پی وی سی فلم: باہری اور اندرونی، دونوں ہی جگہوں پر بافتہ پی وی سی فلم لگائی گئی ہے۔
  • بہتر انٹیریئر: مسافروں کو زیادہ آرام  دہ سفر کے لئے پی یو فوم سے بنی سیٹ اور برتھ لگائی گئی ہے۔
  • کھڑکی پر رولر بلائنڈ: پردے کی جگہ رولر بلائنڈ صفائی ستھرائی کو آسان بناتے ہیں۔
  • موبائل چارجنگ پوائنٹ: سبھی مسافروں کے لئے دیا گیا ہے۔
  • برتھ ریڈنگ لائٹ: سبھی مسافروں کے لئے دی گئی ہے۔
  • بالائی برتھ پر چڑھنے کا نظم: بالائی برتھ پر جانے کے لئے بہتر بندوبست۔

*************

ش ح۔ف ا ۔ک ا

U- 1562



(Release ID: 1698067) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi