وزارت دفاع
ایل آر ایس اے ایم میزائلوں کے فائنل پروڈکشن بیچ کی فلیگ آف تقریب
Posted On:
14 FEB 2021 5:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 /فروری 2021 ۔ لانگ رینج سرفیس ٹو ایئر میزائل (ایل آر ایس اے ایم) یعنی لمبی دوری تک سطح سے ہوا میں مار کرنے والی میزائل کے فائنل پروڈکشن بیچ کو حیدرآباد میں واقع ڈی آر ڈی ایل، اے پی جے عبدالکلام میزائل کمپلیکس سے 14 فروری 2021 کو فلیگ آف (جھنڈی دکھاکر روانہ کرنا) کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آر ڈی اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی اور ریئر ایڈمیرل وی راج سیکھر، وی ایس ایم ڈائریکٹر، ڈیفنس مشین ڈیزائن اسٹیبلشمنٹ (ڈی ایم ڈی ای) موجود تھے۔ یہ میزائل متعدد صنعتی شراکت داروں کے اشتراک سے ڈی آر ڈی او نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کے انٹیگریشن کا کام بی ڈی ایل نے کیا ہے۔
ایل آر ایس اے ایم، ڈی آر ڈی او اور آئی اے آئی اسرائیل کے ذریعہ مشترکہ طور پر ڈیولپ کیا گیا ہے، تاکہ اس سے بھارتی بحریہ کے جدید ترین جہازوں کو لیس کیا جاسکے۔ یہ ایل آر ایس اے ایم میزائل سسٹم جنگی طیاروں، سب سونک اور سپرسونک کروز میزائلوں سمیت متعدد ہوائی اہداف کے خلاف پوائنٹ اور ایریا ڈیفنس کی سہولت فراہم کرسکتا ہے۔ یہ میزائل ملک میں ہی تیار کئے گئے ڈوول – پلس راکٹ موٹر اور ڈوول کنٹرول سسٹم سے آراستہ ہے تاکہ ٹرمینل فیس پر مطلوبہ رفتار دے سکے۔ یہ جدید ترین اسلحہ جاتی نظام ایکٹیو ریڈیو فریکوئینسی (آر ایف) سیکر (تلاش کرنے کی اہلیت رکھنے والا) کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ انتہائی درجہ کی مار گرانے کے امکانات کے ساتھ ہدف کی نشان دہی کرسکے، پتہ لگاسکے، ربط میں آسکے اور تباہ کرسکے۔
ایل آر ایس اے ایم سسٹم کی اِنڈ ٹو اِنڈ (ایک سرے سے دوسرے سرے تک) کارکردگی کا کامیاب مظاہرہ بھارتی بحری جہازوں سے متعدد یوزر فلائٹ ٹرائلس کے ذریعہ کیا جاچکا ہے۔ اس اسلحہ جاتی نظام کا کامیابی کے ساتھ پروڈکشن کیا گیا ہے اور بھارتی بحریہ کو اس کی ڈیلیوری کی گئی ہے۔
ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری نے دیسی پیداواری کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور صنعتوں کا شکریہ ادا کیا، جنھوں نے مینوفیکچرنگ مراکز قائم کئے اور پروڈکشن سے متعلق آرڈر کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کی اور اس طرح سے ’میک اِن انڈیا‘ کے ہدف کو حاصل کرنے کا کام کیا۔ انھوں نے میزائل سسٹم کوالٹی ایشورینس ایجنسی (ایم ایس کیو اے اے)، ڈی جی (این اے آئی) کا بھی ملک بھر میں متعدد صنعتوں میں پروڈکشن سے متعلق سرگرمیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے کی گئی کوششوں کی بھی ستائش کی۔
بھارتی بحریہ کے وی ایس ایم، ریئر ایڈمیرل وی راج سیکھر نے پروڈکشن آرڈر کی کامیاب تکمیل اور بھارتی بحریہ کی ایئر ڈیفنس صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لئے ڈی آر ڈی او کی کوششوں کی ستائش کی۔ انھوں نے ڈی آر ڈی او سے درخواست کی کہ وہ مستقبل کی جنگی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے ایسے ہی ایڈوانس اسلحہ جاتی نظامات ڈیزائن اور ڈیولپ کریں۔
*************
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 1544
14.02.2021
(Release ID: 1698026)
Visitor Counter : 257