زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیم کا نفاذ

Posted On: 12 FEB 2021 6:59PM by PIB Delhi

 

سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیم کو 32 ریاستوں اور یو ٹی میں نافذ کیا گیا ہے۔ احاطہ کیے گے کسانوں کی فیصد کے مطابق ریاستوں/ یو ٹی کی درجہ بندی مندرجہ ذیل ہے:

ریاست/ یو ٹی کی درجہ بندی

حاصل کردہ ہدف کا فیصد

ریاستیں/ یو ٹی

1

100%

آندھرا پردیش، آسام، چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، میزورم، پنجاب، راجستھان، تمل ناڈو، تنلگانہ، تریپورہ، اتراکھنڈ اور دادر و نگر حویلی۔

2

90-95%

کیرالہ

3

85-90%

ہریانہ اور اتر پردیش

4

80-85%

بہار، مغربی بنگال اور گوا

5

70-80%

جموں و کشمیر

6

50-70%

پڈوچیری اور انڈمان و نیکوبار

7

40-50%

اوڈیشہ

8

30-40%

سکم

9

5-30%

ناگالینڈ

10

<5%

اروناچل پردیش

 

قومی پیداواری کونسل (این پی سی) نے ’ہندوستان میں سوائل ہیلتھ کارڈ کی تیز تر فراہمی کے لیے سوائل ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر‘ کا مطالعہ (فروری، 2017) کیا ہے۔ یہ مطالعہ 19 ریاستوں کے 76 اضلاع میں کیا گیا تھا جس میں 170 سوائل ٹیسٹنگ لیب اور 1700 کسانوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ اس میں پایا گیا کہ:

i۔ سوائل ہیلتھ کارڈ (ایس ایچ سی) کی سفارشات کی بنیاد پر کھاد اور قلیل تغذیہ کے استعمال کے نتیجے میں 8 سے 10 فیصد کی بچت ہوئی۔

ii۔ ایس ایچ سی کی سفارشات کو اپنا کر فصلوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر 5 سے 6 فیصد کا اضافہ رپورٹ کیا گیا۔

مینیج (ایم اے این اے جی ای) حیدرآباد نے سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیم کے اثر پر ایک مطالعہ انجام دیا تھا (نومبر، 2017) جس میں 16 ریاستوں کے 199 گاؤں سے 3184 کسانوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ یہ پایا گیا کہ مجموعی طور پر، دھان کے کاشتکاروں نے یوریا کے استعمال میں 9 فیصد، ڈی اے پی/ایس ایس پی میں 7 فیصد کی کمی کی، لیکن پوٹاشیم کے استعمال میں 20 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ یہ کھادوں کے متوازن استعمال کی طرف بڑھنے کی ایک صحت مند علامت ہے۔ اس سے فی ایکڑ اخراجات میں 4 سے 10 فیصد تک کمی کا پتہ چلا۔

یہ معلومات  آج راجیہ سبھا میں زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبو کے مرکزی وزیر شری نریندر سنگھ تومر نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

**************

 

م ن۔ف ش ع 

U: 1513



(Release ID: 1697865) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Manipuri