زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ورک کلچر اور شفافیت کو بہتر بنانے کے اقدامات

Posted On: 13 FEB 2021 2:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13 فروری 2021،  زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر  جناب نریندر سنگھ تومر نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اس وزارت میں گزشتہ 5 برسوں کے دوران ورک کلچر، شفافیت، جوابدہی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے کئی نئے اور اختراعی اقدامات کئے گئے ہیں۔

ورک کلچر، شفافیت، جوابدہی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور  بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے  کئیے گئے چند  نئے/ اختراعی اقدامات درج ذیل  ہیں:

  • معلومات کو مرتب کرنے اور  اس کی ترسیل  کے لئے اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔
  • شفافیت کو یقینی بنانے کے مقصد سے عوامی شکایات/ آر ٹی آئی / پنشن معاملوں کے آن لائن نپٹارے کے لئے آن لائن عوامی شکایات   اطلاعات کے حق نظام/ بھوشیا پورٹل شروع کیا گیا ہے۔
  • پودوں کے کوارنٹین کے معاملے میں زرعی اشیائے صارفین کے برآمدات اور درآمدات کے سرٹی فکیشن کی کلیئرنس کے لئے ایک آن لائن پودوں کے کوارنٹین کا اطلاعاتی نظام (پی کیو آئی ایس) نافذ کیا جارہا ہے۔برآمدات اور درآمدات کی کلیئرنس وغیرہ کے لئے تمام رہنما خطوط ، معیارات، ایس او پی اور ٹائم لائن پبلک ڈومین میں اپ لوڈ کی گئی ہے۔
  • چرثیم کش ادویات کے رجسٹریشن کے لئے جراثیم کش ادویات کے کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن (سی آر او پی) کا پورٹل نافذ کیا جارہا ہے۔ جراثیم کش ادویات سے متعلق قانون 1968 ، اس کے رولز، ترامیم (اگر کوئی کی گئی ہوں)، تفصیل رجسٹرڈ/ ممنوعہ جراثیم کش ادویات ، فہرست میں درج جراثیم کش ادویات کی تقصیل، رجسٹریشن کمیٹی کی میٹنگوں کی تفصیل وغیرہ پبلک ڈومین میں مستقل طریقے سے اپ ڈیٹ کی جارہی ہیں۔
  • پبلک گارنٹی سسٹم (پی جی ایس)۔  آرگینک پیداوار  کے سرٹی فکیشن کے لئے انڈیا پورٹل ، مارکیٹنگ کے لئے جیوک کھیتی پورٹل  اور ایم او وی سی ڈی این ای آر اسکیم کے لئے ایک ایم آئی ایس نے کام شروع کردیا ہے۔
  • حساب کتاب اور بلوں کی ادائیگی کے لئے، پی ایف ایم ایس  شروع کیا گیا ہے، خریداری  گورنمنٹ ای۔ مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پورٹل کے ذریعہ کی جارہی ہے،مارکنگ اٹینڈینس بایو میٹرک مشین کے ذریعہ کی جارہی ہے۔
  • دفتر  کے احاطے کی صفائی ستھرائی  اور کووڈ۔ 19 عالمی وبا سے تحفط کے لئے مستقل سنیٹائزیشن ، دھرمل اسکیننگ اور  آکسی میٹر  کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
  • ایگریکلچر میکا نائزیشن میں براہ راست فائدے کی منتقل (ڈی بی ٹی) (https://agrimachinery.nic.in)اور اور سینٹرلائزڈ فارم مشینری پرفارمینس  ٹیسٹنگ پورٹل (https://agrimachinery.nic.in) ایپلی کیشنز تیار کی گئی ہیں تاکہ استفادہ کنندگان کے کھاتوں میں سبسڈی کی رقم کی منتقلی میں شفافیت ، جوابدہی اور  مدھیہ پردیش، ہریانہ ، آندھرا پردیش اور آسام میں فارم مشینری  ٹریننگ اینڈ ٹسٹنگ انسٹی ٹیوٹ میں زرعی مشینوں  کی جانچ سے متعلق   تمام سرگرمیاں انجام دی جاسکیں اور ان کی مانیٹرنگ کی جاسکے۔
  • نیشنل سیڈس کارپوریشن (این ایس سی) کے ذریعہ 2019 سے نانا سیڈس کے ای۔ نیلامی کے ذریعہ نمٹان کا آن لائن پروسیس شروع کیا گیا ہے۔

ان اقدامات کا درج ذیل مثبت اثر دیکھا گیا ہے:

  • اسٹاف کے ذریعے وقت کی پابندی میں اضافہ ہوا ہے۔ گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پورٹل کے ذریعہ دفتر میں خریداری آسان ہوئی ہے اور اس میں وقت بھی کم لگتا ہے۔
  • آر ٹی آئی درخواستو/ اپیلوں سمیت بیشتر عوامی شکایات کا معینہ مدت کے اندر نپٹارہ / حل کردیا جاتا ہے۔
  • ریاستوں حکومتوں، کسانوں وغیرہ سمیت  تمام متعلقین کی بہتر خدمات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(13-02-2021)

U- 1501

 



(Release ID: 1697753) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Manipuri