صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ٹی بی کا خاتمہ

Posted On: 12 FEB 2021 5:34PM by PIB Delhi

قومی اسٹریٹجک پلان (2017-25) کو مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ 8 مئی 2017 کو منظور کیا گیا تھا اور 2025 تک ٹی بی کے خاتمے کے ہدف کے ساتھ پورے ملک میں اسے لاگو کیا جا رہا ہے۔ تپ دق کے لیے قومی اسٹریٹجک پلان (این ایس پی) (2017-2025) کے تحت، سال 2017-18، 2018-19 اور 2019-20 میں بالترتیب 20 فیصد، 22 فیصد اور 24 فیصد فنڈ کو سماجی بہبود کی امداد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

 

2017-18

2018-19

2019-20

رقم (کروڑ میں)

612.60

907.53

1223.94

کُل بجٹ کا فیصد

20 فیصد

22 فیصد

24 فیصد

مجموعی این ایس پی مجوزہ بجٹ

3135.61

4115.64

5075.95

 

قومی ٹی بی خاتمہ پروگرام کے تحت مندرجہ ذیل جاری اسکیموں کو نافذ کیا جا رہا ہے۔

  • قبائلی نامزد بلاکس میں تمام ٹی بی مریضوں سفر میں مدد کے لیے 750 روپے کی امداد فراہم کی جا رہی ہے
  • کمیونٹی علاج معاونین کے لیے علاج معاونین کا اعزازیہ فراہم کیا جاتا ہے جو علاج کے دوران مریضوں کی مدد کرتے ہیں، جسے کے نتیجے میں ایک کامیاب نتیجہ حاصل ہوتا ہے۔ دوا حساس ٹی بی کے لیے 1000 روپے، انتہائی مرحلے کی تکمیل کے لیے 2000 روپے اور دوا مزاحم ٹی بی کے لیے علاج کے تسلسل کے مرحلے کی تکمیل پر 3000 روپے۔

مندرجہ ذیل نئی اسکیمیں بھی لاگو کی جا رہی ہیں:

  • یکم اپریل 2018 سے نکشے پوشن یوجنا کا نفاذ کیا جا رہا ہے، جس میں تمام ٹی بی کے مریضوں کو ان کے علاج کی مدت کے دوران غذائیت کی فراہمی کے لیے ہر ماہ 500 روپے فراہم کیے جاتے ہیں۔
  • نجی شعبے کے فراہم کنندگان (نجی پریکٹشنرز، ہسپتال، لیباریٹری اور کیمسٹ) جو نکشے پر ٹی بی کے مریض کو مطلع کرتے ہیں انھیں اطلاع فراہم کرنے پر 500 روپے اور مریض کے علاج کے نتائج کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے مزید 500 روپے دیے جاتے ہیں۔

وزارت نے ٹی بی پروگرام اور مختلف وزارتوں کے مابین ہموار روابط کے لیے قبائلی امور کی وزارت، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت اور محنت اور روگار کی وزارت وغیرہ سمیت 18 وزارتوں کی نمائندگی کے ساتھ سکریٹری (صحت اور خاندانی بہبود) کی سربراہی میں ایک بین وزارتی رابطہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزیر مملکت (صحت اور خاندانی بہبود)، شری اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

 

                                       **************

م ن۔ف ش ع   

 (12-02-2021)

U: 1480



(Release ID: 1697657) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Punjabi