وزارت خزانہ

جی ایس ٹی معاوضہ کمی کو پورا کرنے کےلئے ریاستوں کو 6 ہزار کروڑ روپے کی 15ویں قسط جاری 


قانون سازیہ والی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک مجموعی طور پر 90000 کروڑ روپے جاری کیے گئے 

جن ریاستوں کو 106830 کروڑ روپے کا اضافی قرض  لینے کی اجازت دی گئی ہے، یہ رقم اس کے علاوہ ہے 

Posted On: 12 FEB 2021 5:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 /فروری 2021 ۔ وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات نے جی ایس ٹی معاوضہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ریاستوں کو 6000 کروڑ روپے کی 15ویں ہفتہ وار قسط جاری کردی ہے۔23 ریاستوں کو اس کے علاوہ 5516.60 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ قانون ساز اسمبلی والے تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں (دہلی، جموں و کشمیر اور پڈوچیری) جو کہ جی ایس ٹی کے رکن ہیں، کو 483.40 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ باقی ماندہ 5 ریاستوں یعنی اروناچل پردیش، منی پور، میزورم، ناگالینڈاور سکم کے ریوینیو میں جی ایس ٹی کے نفاذ کی وجہ سے کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

اب تک قانون ساز اسمبلی والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مجموعی تخمینہ جی ایس ٹی معاوضہ کا 81 فیصد جاری کیا جاچکا ہے۔ اس میں سے 82132.76 کروڑ روپئے کی رقم ریاستوں کو جاری کی گئی ہے، جبکہ قانون ساز اسمبلی والے تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 7867.24 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی گئی ہے۔

بھارت سرکار نے اکتوبر 2020 میں جی ایس ٹی کے نفاذ کے سبب محصول میں 1.10 لاکھ کروڑ روپئے کی تخمینہ کمی کی بھرپائی کے لئے ایک خصوصی قرض کھڑکی قائم کی تھی۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھارت سرکار کے ذریعے اس کھڑکی کے توسط سے قرض کی فراہمی کی جارہی ہے۔ 23 اکتوبر 2020 سے شروع ہوکر اب تک قرض فراہم کرنے کے 15 دور  کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

اس ہفتہ جاری کی گئی رقم ریاستوں کو دی گئی ایسی رقم کی پندرہویں قسط تھی۔ اس ہفتہ یہ رقم 5.5288 فیصد کی شرح سود پر بطور قرض دی گئی ہے۔ اب تک مرکزی حکومت کے ذریعہ خصوصی کھڑکی کے توسط سے 4.7921 فیصد کی اوسط شرح سود پر 90000 کروڑ روپئے کی رقم بطور قرض لی گئی ہے۔

جی ایس ٹی کے نفاذ کے سبب ریوینیو کی کمی کی تکمیل کے لئے خصوصی قرض لینے والی کھڑکی کے توسط سے رقم حاصل کرنے کے علاوہ، بھارت سرکار نے ریاستوں کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ایس ڈی پی) کے 0.50 فیصد کے برابر اضافی قرض لینے کی اجازت دی ہے، جو متبادل – I منتخب کررہے ہیں۔ یہ قرض جی ایس ٹی معاوضہ کی کمی کی تکمیل کے لئے اور اضافی مالی وسائل فراہم کرنے میں مدد کرنے کے لئے ہے۔ سبھی ریاستوں میں متبادل–I کے لئے اپنی ترجیح دی ہے۔ اس التزام کے تحت 28 ریاستوں کو مجموعی طور پر 106830 کروڑ روپئے (جی ایس ڈی پی کا 0.50 فیصد) قرض لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

28ریاستوں کو دی گئی اضافی قرض لینے کی اجازت کی رقم اور خصوصی کھڑکی کے توسط سے اب تک حاصل کی گئی رقم اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کی گئی رقم کی تفصیل ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

جی ایس ڈی پی کی 0.50 فیصد کی ریاست وار اضافی قرض کی اجازت یافتہ اور خصوصی کھڑکی کے توسط سے اکٹھا کی گئی رقم ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مورخہ 12 فروری 2021 تک تقسیم کردی گئی ہے۔

(کروڑ روپئے میں)

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا نام

ریاستوں کو 0.50 فیصد کے اضافی قرض کی اجازت

خصوصی کھڑکی کے توسط سے اکٹھا کی گئی رقم جس کی اجازت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دی گئی

1

آندھرا پردیش

5051

2062.35

2

اروناچل پردیش*

143

0.00

3

آسام

1869

887.32

4

بہار

3231

3484.54

5

چھتیس گڑھ

1792

1692.60

6

گوا

446

749.50

7

گجرات

8704

8229.50

8

ہریانہ

4293

3883.70

9

ہماچل پردیش

877

1532.27

10

جھارکھنڈ

1765

919.50

11

کرناٹک

9018

11071.99

12

کیرالہ

4,522

3467.40

13

مدھیہ پردیش

4746

4053.31

14

مہاراشٹر

15394

10688.59

15

منی پور*

151

0.00

16

میگھالیہ

194

99.89

17

میزورم*

132

0.00

18

ناگالینڈ*

157

0.00

19

اوڈیشہ

2858

3410.77

20

پنجاب

3033

5026.60

21

راجستھان

5462

3413.62

22

سکم*

156

0.00

23

تمل ناڈو

9627

5569.70

24

تلنگانہ

5017

1595.58

25

تری پورہ

297

201.90

26

اترپردیش

9703

5360.61

27

اتراکھنڈ

1405

2067.00

28

مغربی بنگال

6787

2664.52

 

کل (اے):

106830

82132.76

1

دہلی

نافذ نہیں

5233.87

2

جموں و کشمیر

نافذ نہیں

2027.43

3

پڈوچیری

نافذ نہیں

605.94

 

کل (بی):

نافذ نہیں

7867.24

 

کل (اے + بی):

106830

90000.00

*ان ریاستوں میں جی ایس ٹی کے نفاذ سے محصول میں کوئی کمی نہیں آئی۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1475

12.02.2021



(Release ID: 1697621) Visitor Counter : 152