وزارت دفاع
بھارتی بحریہ نے پانچ ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ ( ڈی ایس سی ) کی خریداری کے لئے کنٹریکٹ پر دستخط کئے
Posted On:
12 FEB 2021 6:13PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 12 فروری / حکومتِ ہند کی میک اِن انڈیا پہل میں ایک اور سنگِ میل جوڑتے ہوئے بھارتی بحریہ نے 12 فروری ، 2021 ء کو میسرز تیتا گڑھ ویگنس لمیٹیڈ ، کولکاتہ کے ساتھ پانچ ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ ( ڈی ایس سی ) کی تعمیر کے کنٹریکٹ پر دستخط کئے ہیں ۔ اس کنٹریکٹ کے تحت پانچ ڈی ایس سی تعمیر کئے جائیں گے ۔ ڈی ایس سی نصب کئے جانے کے بعد یہ کمان کلیئرنس ڈائیونگ ٹیم ( سی سی ڈی ٹی ) کی تمام ضروریات کو پورا کرے گا ، جس میں بندر گاہ سے قریب تمام جہازوں کو زیر آب مرمت ، دیکھ بھال اور ٹوٹ پھوٹ کو درست کرنے کے لئے زیر آب لے جانے میں مدد فراہم کریں گے ۔ جدید ترین ڈائیونگ ساز و سامان سے لیس ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ ، ڈائیونگ آپریشن میں زبردست تبدیلی لائیں گے اور بھارتی بحریہ کے غوطہ خور کاڈر کی تربیت کے لئے ایک شاندار پلیٹ فارم کے طور پر کام کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U.No. 1485
(Release ID: 1697620)
Visitor Counter : 95