وزارت آیوش

‘‘ آیو سمواد ’’ سیریز کے لیکچر ، کووڈ – 19 بندوبست پر مرکوز عوامی بیداری کے لئے ہیں : آیوش کے وزیر

Posted On: 12 FEB 2021 5:57PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ،  12 فروری / ‘‘ آیو سمواد ’’ لیکچر سیریز مہم  کا مقصد کووڈ – 19 سے بچاؤ ، باز آباد کاری اور بندوبست میں آیور وید کے رول پر خصوصی توجہ  دینے کے لئے ہے  ۔  یہ بات آج  نو جوانوں کے امور اور کھیل  کود کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) اور آیوش کی وزارت میں وزیر مملکت  (آزادانہ چارج  ) جناب کرن ریجیجو نے لوک سبھا میں بتائی ۔  آیوش کی وزارت کی  سرپرستی میں خود مختار ادارہ ، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیور ویدا (اے آئی آئی اے ) آیور وید اور کووڈ – 19 وباء کے بارے میں عوامی بیداری کا یہ پروگرام  چلا رہا ہے ، جس کا مقصد عام لوگوں میں ، اِس کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔

 وزیر موصوف نے  پارلیمنٹ کے پانچ ارکان ، جناب نائب سنگھ ، جناب سبرت پاٹھک  ، ڈاکٹر  رام شنکر کتھیریا  ، جناب رویندر کشواہا اور جناب روی کشن   کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے  یہ وضاحت کی ۔

وزیر موصوف نے اپنےجواب میں یہ بھی واضح کیا کہ  آیو سمواد مہم   نئی دلّی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا نے آن لائن شروع کی ہے ، جس میں 18 سے 21 جنوری تک تمام ریاستوں کے ڈائریکٹروں ، آیوروید کالجوں کے پرنسپلوں ، میڈیکل افسروں  ، پی جی اور پی ایچ ڈی کرنے والے  دانشوروں اور دیگر  فریقوں کو  تربیت دینا ہے ۔

جیسا کہ آیوش کی وزارت نے ، اِس سے پہلے بھی ایک مراسلے میں یہ واضح کیا تھا ،  آیو سمواد مہم  پورے بھارت میں تقریباً 5 لاکھ لیکچروں کے ذریعے معلومات کی فراہمی اور تربیت  فراہم کر رہی ہے   ۔ امید ہے کہ اس مہم سے کووڈ – 19  کے بندوبست اور کووڈ کے بعد کے لئے بھی بندوبست میں آیور وید کے رول   کی اہمیت   اجاگر ہو  گی ۔  مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں آیوش کی شاخیں ، ریاستی آیوش کے ڈائریکٹروں اور این اے ایم کی ٹیموں کے ذریعے   ، اِس مہم میں  تعاون کریں گی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔      ۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔  و ا ۔ ع ا  )

U.No.  1487



(Release ID: 1697618) Visitor Counter : 173


Read this release in: English