سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کےلئے نیشنل فیلوشپ اسکیم

Posted On: 10 FEB 2021 7:13PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت  نے درج فہرست ذاتوں کےلئے سینٹرل سیکٹر آف نیشنل فیلوشپ اسکیم (این ایف ایس سی) کو نافذ کیا ہے تاکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علموں کو درج فہرست ذات  کے طلبہ کو فیلوشپ مہیا کی جا سکے۔رواں سال کے دوران (یعنی 21-2020 ،31.21.2020تک ) 3442 طلبہ کو فیلوشپ فراہم کی گئی ہے۔

اس اسکیم کو یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یوجی سی) کے ذریعہ نافذ کیا گیا ہے اور اس اسکیم کی لاگت کے معیارات  ،بشمول وظیفے ،پر نظرثانی تب ہوگی ،جب یو جی سی کے ذریعہ نافذ کردہ  اسی طرح  کی اسکیموں کے اصولوں پر نظرثانی کی جائے گی۔

این ایف ایس سی اسکیم مرکزی شعبہ کی اسکیم ہے۔ اس اسکیم کے تھت ،فنڈز ریاستی سطح پر مختص نہیں کئے جائیں گے۔ سال 16-2015 سے لے کر 20-2019 کی مدت کے دوران کل 31930 طلبہ اس  اسکیم سے مستفید ہوچکے ہیں۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب مین سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے دی۔

********

ش ح ۔ا م۔ م ف۔

U:1459

 



(Release ID: 1697617) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Tamil