وزارت آیوش

کووڈ – 19 کے علاج میں ہومیو پیتھی کی ادویات کے استعمال پر پارلیمنٹ میں تبادلۂ خیال

Posted On: 12 FEB 2021 5:45PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ،  12 فروری / معزز سپریم کورٹ نے  15 دسمبر ، 2020 ء کے اپنے ایک فیصلے میں آیوش کی وزارت  کی ایڈوائزری کو بر قرار رکھا ہے اور کووڈ – 19 کے علاج میں ہومیو پیتھی کی دواؤں کو  اضافی دیکھ بھال  کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے ۔ یہ وضاحت آج لوک سبھا میں نو جوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت میں وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) اور آیوش کی وزارت میں وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) جناب کرن ریجیجو نے  پیش کی ۔ انہوں نے یہ بات رکن پارلیمنٹ جناب ای ٹی  محمد بشیر   کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی  ۔  وزیر موصوف نے  مزید کہا کہ اگر چہ ہومیو پیتھی کا علاج کووڈ – 19 کے علاج کے لئے اکیلے طور پر  نہیں دیا جا سکتا  ، آیوش کی وزارت نے مارچ ، 2020 ء میں ایک ایڈوائزری کے ذریعے  ‘‘ کووڈ – 19 کے لئے آیوش کے پریکٹس کرنے والوں کے لئے رہنما خطوط ’’ جاری کئے تھے اور  ہومیو پیتھی  سمیت  آیوش کی دواؤں کو اضافی  دیکھ بھال کے لئے شامل کرنے کی اجازت دی تھی ۔

          انہوں نے ایوان کو مزید بتایا کہ آیوش کی وزارت نے کووڈ – 19 سے متعلق علاج کے لئے  ہومیو پیتھی سمیت آیوش  کے نظام کی ادویات کی مدد سے  کئی اقدامات کئے ہیں  اور 29 جنوری ، 2020 ء کو وزارت نے ایک ایڈوائزری  جاری کی ہے ، جس میں  کووڈ – 19 سے  خود کو بچانے اور صحت مند رہنے کے لئے رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں ۔

          وزیر موصوف نے  ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام چیف  سکریٹریوں کے نام  وزارت کی طرف سے  6 مارچ ، 2020ء کو جاری کئے گئے  ایک اہم خط کا بھی حوالہ دیا ، جس میں  آیوش کے ممکنہ  اقدامات کے ذریعے لوگوں کی  قوت مدافعت کو بڑھانے کے خصوصی  مشورے دیئے گئے تھے ۔ 31 مارچ ، 2020 ء کو وزارت کی طرف سے   بچاؤ کے لئے صحت اقدامات اور قوت مدافعت بڑھانے کے لئے خصوصی  مشورے سمیت  ، خود کی دیکھ بھال سے متعلق رہنما خطوط جاری کئے گئے تھے ۔

          آیوش کے وزیر کے ذریعے دیئے گئے جواب میں   ہومیو پیتھی سمیت  آیوش کے  نظام سے متعلق  رجسٹرڈ  پریکٹشنروں  کے لئے بندوبست کے معاملے میں عوامی دلچسپی کے دیگر امور کو بھی شامل کیا گیا ہے ، جنہیں   کووڈ – 19 وباء سے نمٹنے میں ہومیو پیتھی سمیت آیوش کے رجسٹرڈ پریکٹشنروں کے فائدے کے لئے   عوام میں مشتہر کیا گیا ہے ۔  اس کے علاوہ ، آیوش کی وزارت نے ملک کے 136 مرکزوں میں  مختلف تحقیقی اداروں اور  آیوش کی وزارت کے تحت قومی اداروں کے ذریعے  تقریباً 105 طبی مطالعات  ( ہومیو پیتھی کے 20 مطالعے سمیت  ) منعقد کئے ہیں۔  آیوش کے طریقۂ کار سے متعلق طبی تحقیق کے مطالعات   زیادہ خطرے والی آبادی میں کرائے گئے ہیں ، جس میں 05 لاکھ آبادی  کا احاطہ کیا گیا ہے اور اِسے کووڈ – 19 بندوبست میں اضافی علاج کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔      ۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔  و ا ۔ ع ا  )

U.No.  1488



(Release ID: 1697616) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi