وزارت دفاع
بی آر او اتراکھنڈ میں اچانک طوفان سے متاثرہ چمولی علاقے میں 200 فٹ لمبے بیلی پُل پر کام کر رہی ہے تاکہ نیتی باڈر کے ساتھ کنکٹیویٹی کو پھر سے شروع کیا جا سکے
Posted On:
12 FEB 2021 6:21PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 12 فروری / اتراکھنڈ کے چمولی ضلعے میں 7 فروری ، 2021 ء کو نندا دیوی گلیشیئر کا ایک حصہ ٹوٹ کر گر گیا تھا ، جس سے الکنندا دریا میں زبردست طوفان پیدا ہوا تھا اور پن بجلی اسٹیشن بہہ گئے تھے اور کئی ورکر پھنس کر رہ گئے تھے ۔ گنگا کی معاون دھولی گنگا ، رِشی گنگا اور الکنندا دریاؤں میں دن میں اچانک آئے سیلاب سے گنگا میں دور دور تک سیلاب آ گیا تھا اور بالائی پہاڑی علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی ۔
اچانک آئے اِس سیلاب سے رِشی گنگا ہائیڈل پروجیکٹ کے قریب جوشی مٹھ – ملاری سڑک پر واقع 90 میٹر طویل آر سی سی کا پل بھی بہہ گیا تھا اور تپوون پن بجلی پروجیکٹ سے تقریباً دو کلو میٹر دور تک تباہی ہوئی تھی ، جو نیتی سرحد کے لئے واحد رابطے کا راستہ تھا ۔ اِس پل کے ٹوٹنے سے اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں 13 سے زیادہ سرحدی گاؤں الگ تھلگ پڑ گئے ہیں ۔
سرحدی سڑک تنظیم ، بی آر او نے فوری طور پر بچاؤ اور باز آباد کاری کا کام کرتے ہوئے وہاں پر 100 زیادہ گاڑیاں اور ساز و سامان پہنچا دیا ہے اور وہاں تقریباً 15 مٹی ہٹانے والی بھاری گاڑیوں ، ہائیڈرولک ایکسکویٹر ، ڈوزرس ، جے سی بی ، وہیل لوڈر وغیرہ کام کر رہے ہیں ۔ بی آر او نے بھارتی فضائیہ کی مدد سے اہم ساز و سامان فضائی راستے سے بھی پہنچایا ہے ۔ اس کے علاوہ ، پروجیکٹ شیوالک کے 21 بی آر ٹی ایف کے 200 اہلکاروں کو بھی بچاؤ اور باز آباد کاری کے لئے تعینات کیا گیا ہے ۔
ابتدائی جائزے کے بعد بی آر او نے تمام ضروری محاذوں پر کنکٹیویٹی پھر بحال کرنے کے لئے کام شروع کر دیا ہے ۔ ایک سرے پر عمودی اونچائی اور دوسری جانب 25 سے 30 میٹر اونچے ملبے کی وجہ سے یہ مقام بہت چیلنج بھرا ہو گیا ہے ۔ البتہ ، بی آر او نے ، اِن چیلنجوں پر قابو پا لیا ہے اور چوتھے دن پل کی بنیاد تعمیر کرنے کے لئے ایک راستہ قائم کر لیا ہے ۔ بی آر او جلد از جلد کنکٹیویٹی قائم کرنے کی خاطر 200 فٹ لمبے بیلی پل بنانے کے لئے 24 گھنٹے کام کر رہی ہے ۔ اس کے علاوہ ، بی آر او بچاؤ کارروائیوں میں بھارت – تبت سرحدی پولیس ، آئی ٹی بی پی اور این ڈی آر ایف کی بھی مدد کر رہی ہے اور پروجیکٹ شیوالک کے حصے کی بی آر او کی کئی ٹیمیں امدادی کاموں کے لئے تعینات کی گئی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U.No. 1486
(Release ID: 1697614)
Visitor Counter : 140