جل شکتی وزارت

گرینڈ آئی ٹی سی چیلنج سے منتخب شدہ اسمارٹ واٹر پیمائش اور مانیٹرنگ ٹیکنولوجیز کی تشخیص سی –ڈی اے سی،بنگلور میں جاری

Posted On: 12 FEB 2021 3:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،12فروری،  2021

image001AIW5.png

 

قومی جل جیون مشن  نے الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنولوجی کی وزارت  کے اشتراک سے 15ستمبر 2020کو ایک ’اسمارٹ واٹر سپلائی پیمائش اور مانیٹرنگ سسٹم‘ تیار  کرنے کےلئے گاؤں کی سطح پر ایک جدید،ماڈیولر اور موثر لاگت کا  حل پیدا کرنے کےلئے آئی سی ٹی گرینڈ چیلنج شروع کیا تھا۔آئی سی ٹی گرینڈ کے چیلنج کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان 20نومبر ،2020کو کیا گیا تھا۔جیوری کی سفارشات  کی بنا پر ،دس درخواست دہندگان کا انتخاب پروٹو ٹائپ مرحلے (مرحلہ دوم) کےلئے کیا گیا ہے اور ہر ایک کو پانچ سو روپے کی مالی اعانت دی جاتی ہے

نیشنل جل جیون مشن نے وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (میٹ وائی) کے اشتراک سے 15 ستمبر 2020 کو ایک 'سمارٹ واٹر سپلائی پیمائش اور مانیٹرنگ سسٹم' تیار کرنے کے لئے جدید ، ماڈیولر اور سرمایہ کاری مؤثر حل پیدا کرنے کے لئے آئی سی ٹی گرینڈ چیلنج شروع کیا تھا۔ گاؤں کی سطح پر تعینات کیا جائے۔ آئی سی ٹی گرینڈ چیلنج کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان 20 نومبر ، 2020 کو کیا گیا تھا۔ جیوری کی سفارشات کی بنا پر ، دس درخواست دہندگان کا انتخاب پروٹو ٹائپ مرحلے (مرحلہ 2) کے لئے کیا گیا ہے ، اور ہر ایک کو پروٹو ٹائپس کی ترقی کےلئے 7.50لاکھ  روپے کی مالی اعانت دی جائے گی۔

ان پروٹوٹائپس کی تشخیص جیوری کے ذریعہ کی جارہی ہے۔بنگلور شہر کے الیکٹرانکس سٹی کیمپس میں واقع سی –ڈی اے سی میں ان پروٹوٹائپس کی تشخیص اور مظاہروں کےلئے واٹرٹیسٹ بیڈ قائم کئے گئے ہیں۔اس مرحلے میں جیوری کے ذریعہ چار اعلی تکنیکی و اقتصادی طورپر قابل عمل پروٹو ٹائپ کا انتخاب کیا جائے گا اور پھر انہیں مصنوعات کی ترقی کے لئے بھیج دیا جائے گا۔ہر ٹیم کو اپنی ضرورت کے مطابق حل تلاش کرنے کےلئے        25لاکھ روپے کا فنڈ مہیا کیا جائے ۔

اس کے بعد پورے ملک میں تقریباً فی پروٹو ٹائپ 25 مقامات پر فیلڈ ٹرائل ،ٹیسٹنگ ، تعیناتی اور ڈیمونسٹریشن ہوں گے۔تشخیص کی بنیاد پر ایک فاتح اور دو رنر اپ کو منتخب کیا جائے گا اور انہیں  50 لاکھ روپے (فاتح) اور 20 لاکھ روپے سے ہر ایک رنر اپ کو نوازا جائے گا۔

کامیاب ڈویلپرس اپنے حل کی مزید پرورش کرنے کےلئے انفارمیشن اینڈ ٹیکنولوجی کی وزارت کے ذریعہ حمایت یافتہ انکیوبیٹرس/سینٹر آف ایکسیلینس میں شامل ہوں گے۔وہ ٹیکنولوجیز جنہوں نے ترقی کی اور کامیابی کے ساتھ مظاہرہ کیا ،انہیں جیم پورٹل پر درج کیا جا سکتا ہے۔ اس سے آتم نربھر بھارت ،ڈیجیٹل انڈیا اور میک ان اندیا جیسے اقدامات کے نظریہ کو مزید تقویت ملے گی۔

اسمارٹ آئی سی ٹی گرینڈ چیلنج دیہی علاقوں میں پانی کی سپلائی اور  خدمات کی فراہمی کی پیمائش اور  جائزہ لینے کےلئے اسمارٹ رورل واٹرسپلائی ایکوسسٹم تیار کرنے کےلئے وائبرنٹ لوٹ ایکو سسٹم آف انڈیا کا استعمال کرے گا۔یہ چیلنج  دیہی کنبوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کےلئے ٹیپ واٹر کنیکشن کی یقین دہانی کرنے اور جل جیون مشن کے مقاصد کےلئے کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

چیلنج میں پورے ہندوستان سے پرجوش شراکت کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ ایل ایل پی کمپنیوں سے،انڈین ٹیک  اسٹارٹ اپس  سے اور انفرادی طورپر  200سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی  ہیں۔این جے جےایم،مائیٹی،اکیڈمیہ ،انڈسٹری،سی –ڈی اے سی،ایس ٹی پی آئی اور سی او ای ز وغیرہ کے ماہرین  کی ایک جیوری قائم کی گئی ہے۔

گاؤں میں پینے کے پانی کی فراہمی کی اس طرح کی اسمارٹ  پیمائش اور نگرانی سےاس شعبہ میں تبدیلی لانے اور زمین پر درپیش مختلف چیلنجوں  کا مقابلہ کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔ مستقبل کی اس  منصوبہ بندی کے ساتھ ہر دیہی کنبے کو نل کے پانی کی فراہمی کےلئے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جل جیون مشن نافذ کیا جارہا ہے،جس سے دیہی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کی رہائش کا معیار اور زندگی میں آسانی میں اضافہ ہو سکے۔

ریاستوں کے ساتھ شراکت میں جل جیون مشن (جے جےایم) پر عمل درآمد جاری ہے،جس کا مقصد 2024تک ہر دیہی کنبے کو فنکشنل گھریلو نل کنیکشن (ایف ایچ ٹی سی)فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد گھریلو سطح پر خدمات کی فراہمی  کرنا ہے جیسے،پینے کے پانی کی  مسلسل اور مناسب مقدار اور بہتر معیار میں سپلائی۔اس کے حصول کےلئے پروگرام کی سسٹمیٹک مانیٹرنگ اور آٹومیٹیکلی سروس ڈاٹا جمع کرنے کےلئےجدید ٹیکنولوجی کا استعمال کرنا ضروری ہے جس سے خدمات کی فراہمی کے معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کے ڈیجیٹلائزیشن کرنے سے مستقبل کے چیلنجوں کا اندازہ لگانے اور ان سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

 

ش ح ۔ا م۔ م ف۔

U:1456

 


(Release ID: 1697548) Visitor Counter : 139
Read this release in: English , Hindi