کامرس اور صنعت کی وزارتہ

صنعتی راہداری کے منصوبے

Posted On: 11 FEB 2021 11:48AM by PIB Delhi

حکومت ہند قومی صنعتی راہداری پروگرام کے تحت مختلف صنعتی راہداری منصوبوں کو تیار کررہی ہے جس کا مقصد ہندوستان میں گرین فیلڈ صنعتی شہروں کی ترقی ہے تاکہ دنیا میں بہترین مینوفیکچرنگ اور سرمایہ کاری کےاداروں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ ملک میں صنعتی راہداریوں کی مربوط ترقی کے لئے نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈویلپمنٹ اینڈ ایمپلیمنٹ ٹرسٹ (این آئی سی ڈی آئی ٹی) تشکیل دیا گیا ہے۔ دہلی ممبئی صنعتی راہداری (ڈی ایم آئی سی) پہلی صنعتی راہداری ہے جسے ملک میں شروع کیا جارہا ہے جس میں خاطر خواہ ترقی ہوئی ہے۔ دہلی ممبئی انڈسٹریل کوریڈور (ڈی ایم آئی سی) میں عمل کے تحت چار صنعتی نوڈس درج ذیل ہیں ،

دھولرا صنعتی شہر ، گجرات (22.5 مربع کلومیٹر)

شندر بیڈکن انڈسٹریل ایریا ، مہاراشٹر (40 مربع کلومیٹر)

انٹیگریٹڈ انڈسٹریل ٹاؤن شپ ، گریٹر نوئیڈا ، اتر پردیش (745 ایکڑ)

انٹیگریٹڈ انڈسٹریل ٹاؤن شپ ، وکرم صنعت یوگوری ، اُجین ، مدھیہ پردیش (1100 ایکڑ)

 مزید یہ کہ ، حکومت ہند نے اقتصادی زونوں میں ملٹی موڈل رابطوں کی فراہمی کے لئے قومی ماسٹر پلان کے تحت چار مراحل میں 11 راہداریوں (32 منصوبوں) کو ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ نوڈس / پراجیکٹس کی راہداری کے مطابق تفصیلات ضمیمہ میں ہیں۔ یہ منصوبے تصوراتی / ترقیاتی / عمل درآمد کے مختلف مراحل کے تحت ہیں۔ انڈسٹریل کوریڈورس پروگرام کا مقصد پلاٹ سطح تک مکمل "پلگ اینڈ پلے" انفراسٹرکچر کے ساتھ ملٹی موڈل رابطوں کی فراہمی نیز لچکدار اور پائیدار مستقبل کے لئے تیار شہروں کی تعمیر ہے۔ ان راہداریوں کی ترقی کا مقصد صنعتی پیداوار کو بڑھانا ، روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ، نئی اور بڑھتی افرادی قوت کے لئے بہتر زندگی اور معاشرتی سہولیات کی فراہمی ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ طلب سے قبل معیاری انفراسٹرکچر کی تیاری کے ذریعے مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کی مسابقت کو بڑھایا جائے گا اور ترقی یافتہ لینڈ پارسل کو سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے فوری الاٹمنٹ کے لئے تیار رکھا جائے گا نیز گلوبل ویلیو چین میں ہندوستان کو ایک مضبوط کھلاڑی کی حیثیت سے پیش کیا جاسکے گا۔ 2019-2018 اور 2020-2019 کے دوران  پیدا کی گئی ملازمتوں، روزگار کی کل تعداد (بالواسطہ اور بلاواسطہ) بالترتیب 9،000 اور 8،000 ہے۔

امرتسر کولکاتا انڈسٹریل کوریڈور (اے کے آئی سی) کے ایک حصے کے طور پر ، ریاست بہار نے گامیریہ ، ڈوبھی بلاک ، گیا ضلع میں انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ کلسٹر (آئی ایم سی) کے قیام کے لئے  مقامات کی نشاندہی کی ہے اور اس منصوبے کی ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف  سے مہیا کردہ تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔

         

ضمیمہ

 

نمبرشمار

راہداری

منصوبوں کا نمبرشمار

نام

1

ڈی ایم آئی سی: دہلی ، ممبئی صنعتی راہداری

10

  1. دھولرا اسپیشل انویسٹمنٹ ریجن( ڈی ایس آئی آر) گجرات
  2. شندر بیٹکن انڈسٹریل ایریا( ایس بی آئی اے)، مہاراشٹر
  3. انٹیگریٹڈ انڈسٹریل ٹاؤن شپ - گریٹر نوئیڈا (IIT-GN) ، اترپردیش
  4. انٹیگریٹڈ انڈسٹریل ٹاؤن شپ - وکرم صنعت یوپوری (IIT-VUL) ، مدھیہ پردیش
  5. انٹیگریٹڈ ملٹی موڈل لاجسٹک ہب۔ ننگل چودھری ، ہریانہ
  6. انٹیگریٹڈ انڈسٹریل ٹاؤن شپ - گریٹر نوئیڈا (IIT-GN) ، اترپردیش
  7. ڈیگھی پورٹ انڈسٹریل ایریا ، مہاراشٹر
  8. ملٹی موڈل لاجسٹک پارک ، سانند ، گجرات
  9. جودھپور پلی ماروار انڈسٹریل ایریا ، راجستھان
  10. خوشخیربھیواڑی نیمرنا انڈسٹریل ایریا ، راجستھان

2

سی بی آئی سی: چنئی  بنگلورو صنعتی راہداری

3

  1. کرشناپٹنم انڈسٹریل ایریا
  2. تماکوورو صنعتی علاقہ
  3. پونیری انڈسٹریل ایریا

3

سی بی آئی سی کی کوچی تک توسیع براہ کوئمبٹور

2

  1. پلککڈ انڈسٹریل ایریا ، کیرالہ
  2. دھرمپوری ، تمل ناڈو

4

اے کے آئی سی:امرتسر کولکتہ صنعتی راہداری

7

  1. رگونااتھ پور صنعتی پارک ، مغربی بنگال
  2. حصار انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ کلسٹر آئی ایم سی ، ہریانہ
  3. پراگ کھورپیا انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ کلسٹر آئی ایم سی ، اتراکھنڈ
  4. راج پورہ پٹیالہ آئی ایم سی ، پنجاب
  5. آگرہ ، اتر پردیش
  6. نیو باہری نوڈ ، جھارکھنڈ
  7. گھمریہ آئی ایم سی ، بہار

5

ایچ این آئی سی: حیدرآباد ناگپور انڈسٹریل کوریڈور

1

ظہیر آباد فیز-1، تلنگانہ

6

ایچ ڈبلیو آئی سی: حیدرآباد ورنگل صنعتی راہداری

1

حیدر آباد،بنگلورو و صنعتی راہداری

7

 ایچ بی آئی سی: حیدرآباد بنگلورو صنعتی راہداری

1

اورواکل انڈسٹریل ایریا، آندھرا پردیش

 

8

بی ایم آئی سی: بنگلورو ممبئی انڈسٹریل کوریڈور

2

  1. دھارواڈ نوڈ ، کرناٹک
  2. ستارا نوڈ ، مہاراشٹر

9

وی  سی آئی سی: ویزاگ چنئی صنعتی راہداری

3

  1. کوپرتی صنعتی علاقہ، آندھرا پردیش
  2. وشاکھا پٹنم انڈسٹریل ایریا، آندھرا پردیش
  3. چتور انڈسٹریل ایریا، آندھرا پردیش

10

او ای سی: اڈیشہ اقتصادی راہداری

1

  1. پردیپ۔کندرپڑا۔ دھامرا۔ سبناریکھا ، اوڈیشہ
  2. گوپال پور ۔بھوینیشور ۔کللنگا نگر ، اوڈیشہ

11

 ڈی این آئی سی: دہلی ناگپور  صنعتی راہداری

1

ریاستی حکومت سے تفصیلی تجویز کا  انتظار ہے۔

مجموعی

32

 

یہ معلومات وزارت تجارت و صنعت میں وزیرمملکت شری سوم پرکاش نے گزشتہ روز لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ س ب  ۔ رض

U- 1440



(Release ID: 1697367) Visitor Counter : 213


Read this release in: English , Marathi