کوئلے کی وزارت

کوئلے کے شعبے میں  اصطلاحات

Posted On: 11 FEB 2021 12:16PM by PIB Delhi

معدنی قوانین( ترمیم) ایکٹ 2020 کو ، کول مائنس(خصوصی سہولت) ایکٹ 2015(سی ایم ایس پی قانون )  اور معدنی  اور معدنیات ( تیاری اور ضابطہ بندی ) قانون  1957( ایم ایم ڈی آر) ایکٹ  کو تبدیل کرنے کے لئے نافذ کیا گیا تھا۔ ان قوانین میں ترمیمات سے مندرجہ ذیل نتائج سامنے آئے۔

  1. کوئلے بلاکوں کے مختص کئے جانے سے کوئلے سے متعلق فہرست کو بڑھانے میں  مدد ملے گی۔بیکار قسم کی سہولیات جن کے لئے بہت سے معاملوں میں سینٹرل گورنمنٹ کی منظوری لینی پڑتی تھی اپنے آپ ہی ختم ہوگئیں۔
  2. مرکزی حکومت کی طرف سے نرمی کی بنا پر اب وہ کمپنیاں جو کوئلہ کانکوں کی کھدائی کا کوئی تجربہ نہیں رکھتی ہے وہ بھی اب کوئلہ بلاکوں کی نیلامیوں میں امیدوار ہوسکے گی۔
  • III. کول بلاکوں کے نیلامی کے حوالے سے طریقہ کار کو سی ایم ایس پی اور ایم ایم ڈی آر قوانین کے تحت سی سی اے نے 2020-5-20 کو منظوری دی تھی اور 2020-5-28 کو اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کردیا گیا تھا۔ اس طریقہ کار کی اہم خصوصیات حسب ذیل ہیں۔
  1. امیدواروں کو ریونیو کے ایک  اوسط شیئر کے لئے بولی لگانی ہوگی جس کو ریاستی حکومت کو ادا کیاجاسکے۔
  2. اس کا اطلاق ان کوئلہ بلاکوں پر ہوگا جن میں جزوی اور یا کلی طور پر  سی ایم ایس پی ایکٹ  اور ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے تحت تلاش کا کام کیا گیا ہوگا۔زیادہ سے زیادہ رقم کا تعین ارضیاتی ذخائر کے تخمینے کی قدر کی بنیاد پر ہوگا۔
  3. کامیاب امیدوار کو ابتدائی پیداوار اور ابتدائی مراحل میں  کوئلے کی گیس یا سیال میں تبدیلی کے لئے ترغیبات فراہم کی جائے گی۔ کول بیڈ میتھین(سی بی ایم) سے استفادہ کرنے کی اجازت ہے۔
  4. کوئلے کی فروخت یا کسی کوئلہ کان سے حاصل ہونے والے کوئلے کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
  5. کامیاب امیدوار کو یہ اجازت ہوگی کہ وہ کسی بھی کول بلاک سے دستبردار ہوسکتا ہے۔مرکزی حکومت کی طرف سے نامزد اتھارٹی کو سی ایم ایس پی ایکٹ اور ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے تحت 38 کوئلہ کانکوں کی فروخت کے لئے نیلامی لگانے کی ہدایات جاری کی تھی۔ ضروری کارروائیوں کے بعد تجارتی طور پر کانکنی کا کام 2020-6-18کو شروع کیاگیا۔

یہ جانکاری کوئلے کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کل لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعہ دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ س ب  ۔ رض

(12-02-2021)

U- 1438



(Release ID: 1697340) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Bengali