قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو میں وَن دھن اور ٹرائی فوڈ ڈے کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 10 FEB 2021 4:59PM by PIB Delhi

 

A picture containing textDescription automatically generatedA picture containing text, tree, outdoor, storeDescription automatically generated

A picture containing sweet, honeyDescription automatically generated

نئی دلی کے آئی این اے میں واقع دلی ہاٹ میں جاری ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو میں  روزمرہ کی بنیاد پر لوگوں سے مثبت ردعمل حاصل ہو رہے ہیں۔ اس سالانہ انعقاد  کے توسط سے علاقائی دستکاری، پنٹنگ، کھان پان اور کلچر کے توسط سے ملک بھر کے قبائل کی متمول وراثت اور روایات کو پیش کیا جا رہا ہے۔

آدی مہوتسو میں ملک بھر سے 200 سے زیادہ اسٹالوں اور تقریباً ایک ہزار کاریگروں کے ساتھ شاندار ایتھنک، رنگین اور چمکیلی قبائلی اشیا  -شمال مشرق کی خوبصورت ہینڈی کرافٹ جیولری، بے مثال  ڈوکرا اسٹائل، بہترین فیبرکس، بنے ہوئے کپڑے اور ٹیکسٹائلس، سِلک جیسے مہیشوری، ایری، کروتھی، کاٹھ سلک ساڑی، تسار سلکس اور پشمینہ شال ہیں۔ جے پور سے مونج گھاس کی بنی ٹوکریاں اور نیلے مٹی کے برتن اور پنٹنگ شامل ہیں۔

ان اشیا کے علاوہ کوئی بھی قدرتی اور مدافعتی صلاحیت بڑھانے والی قبائلی اشیا حاصل کر سکتا ہے۔ ان میں نامیاتی ہلدی، خشک آنولہ، جنگلی شہد، کالی مرچ، راگی، ترپھلا اور مسور کی دال جیسے  مونگ دال، اڑد کی دال اور سفید بینس حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ملک کے مختلف حصوں کی مرچ اور ہلدی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

آدی مہوتسو میں 9ویں دن ان آرگینک اور مدافعتی صلاحیت بڑھانے والی اشیا اور دیگر جڑی بوٹیوں کو پیش کرنے والے اسٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز تھے۔ مہوتسو کا 9واں دن وَن دھن اور ٹرائیفوڈ ڈے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ ان اشیا کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں ملک بھر کے وَن دھن مراکز میں پروسیس کیا گیا  ہے۔ دراصل راجستھان، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ جیسی ریاستوں کے وَن دھن مراکز کے قبائل اپنی اشیا کی نمائش کےلئےآدی مہوتسو میں موجود ہیں۔ مہوا، آنولہ، شہد، کاجو، املی، ادرک، لہسن اور دیگرپھلوں او رسبزیوں کو پروسیس کیاجاتا ہے اور انہیں مہوا، مشروب، آنولہ جوس، کینڈی، اصل شہد، ادرک لہسن پیسٹ اور پھل اور سبزیوں کے رس میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

میلے کے داخلی دروازے کے پاس کسی کی بھی توجہ مرکوز کرنے کےلئے ، وَن دھن ڈیمو سنٹر ہے، جو ایک باضابطہ وَن دھن مرکز کی سرگرمیوں  کی حقیقی  نمائش کرتا ہے۔ دراصل ون دھن ڈیمو سنٹر میں تازہ پروسیس آنولے کا رس حاصل کر سکتے ہیں۔ پچھلے ایک سال میں ون دھن آدیواسی کیندر، آدیواسی اشیا جمع کرنے والوں اور جنگلو ں میں رہنے والے  آدیواسی کاریگروں کے لئے  روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ذرائع  کی شکل میں ابھرے ہیں۔ ون دھن اسکیم کے تحت ملک بھر میں تقریبا 2000ون دھن کیندر قائم کئے گئے ہیں۔

ٹرائیفوڈ منصوبے کا  مقصد  قبائلیوں کے ذریعے جنگل سے جمع کی جانے والی اشیا –ایم ایف پی کے بہتر استعمال اور ویلیو ایڈیشن کے توسط سے قبائلیوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے ۔ اس  اسکیم پر مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ میں پہلے ہی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

آدی مہوتسوقبائلی کرافٹس، آرٹ، کلچراور کامرس کے تصورکا اُتسو  نئی دلی میں آئی این اے پر دلی ہاٹ  میں 15 فروری 2021 تک صبح گیارہ بجے سے رات نو بجے تک جاری ہے۔

آدی مہوتسو میں جائیں اور ‘‘ ووکل فارلوکل’’  تحریک سے جڑیں۔ #قبائلی پروڈکٹ خریدئیے۔

*************

( ش ح ۔ف ا۔  ک ا)

U. No. 1446



(Release ID: 1697337) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi , Tamil