سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
پرنسپل سائنسی صلاح کار پروفیسر کے وجے راگھون نے ڈیزائن میں سرمایہ کاری کے دروازے کھولنے اور مشین لرننگ میں نوجوانوں کی ٹریننگ پر زور دیا
Posted On:
12 FEB 2021 10:30AM by PIB Delhi
حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی صلاح کار پروفیسر کے وجے راگھون نے ٹی آئی ایف اے سی کے 34 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد ‘ری بوٹ، ری انوینٹ اور مزاحمت – آگے کا راستہ’ کے موضوع پر اپنی تقریر میں تمام شعبوں میں ڈیزائن میں سرمایہ کاری کے دروازے کھولنے پر زور دیا تاکہ ٹیکنالوجی کو آگے لے جایا جاسکے اور قابل استحکام ، شمولیتی ترقی کے لئے مقامی مینوفیکچرنگ میں اضافہ کیا جاسکے۔
پروفیسر وجے راگھو ن نے کہا کہ ’’ فوکس والے شعبوں میں اونچا مقام حاصل کرنے کے لئے مینوفیکچرنگ کو ڈیزائن کے ساتھ بنیادی طور پر تقسیم کیا جانا چاہئے۔ مصنوعات کی پروٹو ٹائپنگ اور مینوفیکچرنگ کا کام سرمایہ کاروں کے ذریعے مقامی سطح پر کیا جاسکتا ہے۔ ہندوستا نی درسگاہوں سے وابستہ ڈیزائن کمپنیوں کو پھلنا پھولنا چاہئے تاکہ اُن کے اندر دنیا میں کہیں بھی کسی بھی قسم کی مصنوعات کو تیار کرنے کا اعتماد پیدا ہوسکے۔ ہمیں اس مرحلہ کی طرف پیش قدمی کرنی چاہئے، جہاں ہم مصنوعات تیار کرسکیں، ان کے ڈیزائن بناسکیں اور پوری دنیا سے مقابلہ کرتے ہوئے ان ڈیزائنوں کو ایکسپورٹ کرسکیں۔‘‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ طاقت کی بنیاد کے طور پر علم کی تقسیم کے لئے ریاضی ، شماریات اور کمپیوٹر سائنس کی تعلیم کو عام کیا جا نا چاہئے اور مشین لرننگ پر مبنی فیصلے ، جو کہ اس قسم کی تعلیم کے نتیجہ میں سامنے آئیں گے، انہیں عام طور پر ہماری آبادی تک لے جایا جانا چاہئے۔تحقیق کے کام کو اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں جیسے مقامات پر لے جانے کی ضرورت ہے، جہاں پر ہمارے 90 فیصد طلباء جاتے ہیں۔ پروفیسر وجے راگھون نے کہا کہ ’’اس بار بجٹ میں تھوڑی تفصیل کے ساتھ جس نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (این آر ایف) کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے عام طور سے ریسرچ میں اور خاص طور سے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ٹریننگ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک لے جانے میں مدد ملے گی۔‘‘
انہوں نے ملک میں اختراع اور تحقیق کے ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کے لئے انہوں نے پوری سائنسی برادری کو مشترکہ طور پر سامنے آنے کے لئے کہا۔
ٹی آئی ایف اے سی ، ڈی ایس ٹی کے تحت ایک خود مختار تنظیم ہے، جو ٹیکنالوجی سے متعلق سرگرمیوں کو آگے بڑھاتی ہے، ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کے لئے سہولیات اور تعاون فراہم کرتی ہے، ٹیکنالوجی سے متعلق تجارتی موقع کی اطلاع دیتی ہے اور مشن موڈ پروگراموں کو نافذ کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ق ت۔ ق ر
U.NO. 1451
(Release ID: 1697332)
Visitor Counter : 175