خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے کسان ریل ٹرانسپورٹیشن کے ذریعے سبسڈی میں اضافی اشیا (مندارِن، ہلدی) شامل کی گئیں


ریلوے اور فوڈ پروسیسنگ صنعت کی وزارت کی ‘‘آپریشن گرینس-ٹاپ ٹو ٹوٹل ’’ اسکیم کے تحت نوٹیفائیڈ پھل اور سبزیوں  کے ٹرانسپورٹیشن پر 50فیصد سبسڈی فراہم کی جاتی ہے

Posted On: 10 FEB 2021 5:57PM by PIB Delhi

کسانوں کو کسان ریل کے ذریعے زرعی پیداوار کے ٹرانسپورٹیشن کے لئے حوصلہ افزائی کے مقصد سے ریلوے کی وزارت اور فوڈ پروسیسنگ صنعت کی وزارت نے بھارتی ریلوے کی آپریشن گرینس ٹاپ ٹو ٹوٹل اسکیم کے تحت چلائی جا رہی کسی بھی طرح کی ٹرین خدمات کے ذریعے 50 فیصد کی ٹرانسپورٹیشن سبسڈی والی پھل اور سبزیوں کی فہرست میں مندارِن (ایک طرح کا سنترہ)اور ہلدی (کچی) کو شامل کیا ہے۔ فوڈ پروسیسنگ صنعت کی وزارت بھارتی ریلوے کی آپریشن گرینس ٹاپ ٹو ٹوٹل کے تحت چلائی جا رہی کسی بھی طرح کی ٹرین خدمات کے ذریعے پھلوں اور سبزیوں کی نقل وحمل پر 50 فیصد کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔

پہلے سے ہی سبسڈی کے تحت آنے والی مجاز اشیا:

پھل: آم، کیلا، امرود، کیوی، لیچی، پپیتا، موسمی، سنترہ، کینو،لائم، لیمو، انناس ، انار، کٹہل، سیب، بادام، آنولہ، پیشن فروٹ اور ناشپاتی۔

سبزی:سیم پھلی ، کریلا، بیگن، شملہ مرچ، گاجر، پھول گوبھی، ہری مرچ، اوکرا، کھیرا ککڑی، مٹر، لہسن، پیاز، آلو اور ٹماٹر۔

کسان ریل زرعی پیداوار کو ملک کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک تیز رفتار نقل و حمل کی سہولت سے جلد پہنچانے کویقینی بناتی ہے، جس سے کسانوں اور صارفین دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ چھوٹے کسانوں او ر چھوٹے کاروباریوں کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہوئے کسان ریل نہ صرف اس پیشے میں اہم تبدیلی لا رہی ہے، بلکہ یہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کی کوششوں کو عملی جامہ پہنا کر زندگیوں میں بھی تبدیلی لا رہی ہے۔

تیز رفتار اور سستا ٹرانسپورٹیشن ، بے جوڑ سپلائی چین فراہم کر کے اور جلد خراب ہونے والی  زرعی اشیا کو برباد ہونے سے بچا کر پیداوار کی بہتر قیمت کو یقینی بنا کر اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کے امکانات پیدا کر کے کسان ریل یقینی طور پر کسانوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لا رہی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی ریلوے مسلسل مال بردار ٹرینوں کے ذریعے زرعی اشیا کی نقل و حمل کی کوشش کر رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بھی  ریلوےکی مال بردار ٹرینیں ضروری اشیا کی مسلسل سپلائی کو یقینی بنانے کے لئےلگاتا ر چلائی جا رہی تھیں، جس سے ملک کے کسی بھی حصے میں کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔ زیادہ ریک دستیاب ہونےسے گیہوں، دالوں، پھلوں، سبزیوں جیسی فصلوں کی لوڈنگ میں کافی بہتری آئی ہے۔

*************

( ش ح ۔ف ا۔ ک ا)

U. No. 1445


(Release ID: 1697329) Visitor Counter : 72
Read this release in: English , हिन्दी