پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
ایتھانول کی اندرون ملک سرکاری خرید
Posted On:
10 FEB 2021 1:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10: فروری 2021: پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت نے، 11 اکتوبر 2019 کو ایتھانول بلینڈڈ پٹرول ( ای بی پی) پروگرام کے تحت طویل مدتی بنیاد پر، ایتھانول کی سرکاری خرید کی پالیسی شائع کی تھی، جو ایتھانول کی طویل مدتی سرکاری خرید کے لئے طریقہ کار ، طویل مدتی سرکاری خرید کی کانٹریکٹ کے لئے مجوزہ نظام ، قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار وغیرہ کا وسیع طور پراحاطہ کرتی ہے۔
اس وقت ایتھانول کی سرکاری خرید کے اہم ذرائع گنے کا رس ، چینی ، چینی کا محلول ،بی – بھاری راب ، سی –بھاری راب ،انسانی کے لئے ناقابل استعمال خراب ہوا اناج ، ہندوستان کی خوراک کی کارپوریشن ( ایف سی آئی ) میں دستیاب فاضل چاول اور مکاّ۔
سرکاری شعبے کی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعہ گزشتہ 5 برس کے دوران کی گئی ایتھانول کی سرکاری خرید کی مجموعی مقدار درج ذیل ہے:
*ایتھانول سپلائی سال(ای ایس وائی )
|
2015-16
|
2016-17
|
2017-18
|
2018-19
|
2019-20
|
مجموعی سرکار ی خرید کی مقدار ( کروڑ لیٹر میں )
|
111.4
|
66.5
|
150.5
|
188.6
|
173.0
|
*ای ایس وائی سال کی پہلی دسمبر سے شروع ہوکر اگلے سال کے 30 نومبر تک ہے۔
یہ معلومات پٹرولیم اورقدرتی گیس کے مرکز ی وزیر جناب دھرمیندرپردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
*************
ش ح۔اع ۔رم
(11-02-2021)
U- 1372
(Release ID: 1697023)