ریلوے کی وزارت

کسانوں کی آمدنی میں اضافےکے لئے کسان ریل نقل و حمل کے توسط سے سبسڈی میں اضافی اشیاء(مندارن، ہلدی) شامل کی گئیں


ریلوے اور خوراک ڈبہ بندی کی وزارت کی ’آپریشن گرینس ۔ ٹاپ ٹو ٹوٹل‘ اسکیم کے تحت نوٹیفائیڈ پھلوں اور سبزیوں کے نقل و حمل پر 50 فیصد سبسڈی فراہم کی جاتی ہے

Posted On: 10 FEB 2021 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10 فروری 2021: اپنی زرعی پیداوار کو کسان ریل کے توسط سے بھیجنے کے لئے کاشتکاروں کو ترغیب فراہم کرانے کی غرض سے، وزارت ریلوے اور خوراک ڈبہ بندی صنعت کی وزارت نے آپریشن گرینس ۔ ٹاپ ٹو ٹوٹل کے تحت وزارت ریلوے کے ذریعہ فراہم کردہ کسی بھی طرح کی ریل خدمات کے توسط سے 50 فیصد نقل و حمل سبسڈی کے لئے اہل پھلوں اور سبزیوں کی فہرست میں مندارن (سنگترہ کی ایک قسم) اور ہلدی (کچی) کو شامل کیا ہے۔ خوراک ڈبہ بندی صنعت ، وزارت ریلوے کی آپریشن گرینس۔ ٹاپ ٹو ٹوٹل کے تحت چلائی جا رہی کسی بھی طرح کی ریل خدمت کے توسط سے پھلوں اور سبزیوں کے نقل و حمل پر 50 فیصد کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔

سبسڈی کے تحت پہلے سے شامل اشیاء:

پھل ۔ آم، کیلا، امرود، کیوی، لیچی، پپیتا، موسمی، سنگترہ، کینو، لائم، نیمبو، انناس، انار، کٹہل، سیب، بادام، آنولہ، پیشن فروٹ اور ناشپاتی؛

سبزی ۔ سیم پھلی، کریلا، بینگن، شملہ مرچ، گاجر، پھول گوبھی، ہری مرچ، اوکرا، کھیرا، مٹر، لہسن، پیاز، آلو اور ٹماٹر۔

کسان ریل زرعی پیداوار کی رسائی کو ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک تیز رفتار نقل و حمل خدمات کے ذریعہ یقینی بناتی ہے جس سے کسانوں اور صارفین، دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ چھوٹے کسانوں اور چھوٹے تاجروں کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہوئے کسان ریل نہ صرف کاروبار میں اہم تبدیلی برپا کر رہی ہے بلکہ یہ کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کی کوششوں کو بھی پورا کرکے زندگیوں میں بدلاؤ لارہی ہے۔

تیز رفتار اور قابل استطاعت نقل و حمل، بلارکاوٹ سپلائی چین فراہم کراکے، اور جلدی خراب ہونے والی زرعی پیداوار کو برباد ہونے سے بچاکر بہتر پیداواری قیمت کی یقین دہانی کراکے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کی امیدیں پیدا کرکے کسان ریل یقیناً کاشتکاروں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لا رہی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی ریلوے مال بھاڑہ ریل گاڑیوں کے توسط سے زرعی پیداوار کے نقل و حمل کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بھی ریلوے کی مال بھاڑہ ریل گاڑیاں ضروری اشیاء کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے لگاتار چلائی جارہی تھیں تاکہ ملک کے کسی بھی حصے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ زیادہ ریل گاڑیوں کی دستیابی سے گیہوں، دالوں، پھلوں، سبزیوں جیسے فصلوں کی لوڈنگ میں غیر معمولی طور پر بہتری واقع ہوئی ہے۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن

U-1398



(Release ID: 1696978) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Marathi