وزارت دفاع
بھارتی بحریہ اور آئی آئی ٹی دہلی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کے لیے پریس ریلیز
Posted On:
10 FEB 2021 6:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،10 فروری ،2021، زیر آب نیول الیکٹرانکس سسٹمز کے سلسلے میں بھارتی بحریہ اور آئی آئی ٹی دہلی کے درمیان تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ تعلقات 1970 کی دہائی سے قائم ہیں اور زیر آب الیکٹرانکس کے میدان میں بحریہ کے لیے اہم ٹیکنالوجیوں کو آئی آئی ٹی دہلی کے سینٹر فار ایپلائڈ ریسرچ ان الیکٹرانکس (سی اے آر ای) اسی وقت سے تیار کر رہی ہے۔ آئی آئی ٹی دہلی میں ہونے والی تحقیق نے بھارتی بحریہ کی طرف سے کی جانے والی ٹیکنالوجی کی ترقی میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔وزیر اعظم مودی کے وژن ’آتم نربھر بھارت‘ کے مطابق بھارتی بحریہ، آئی آئی ٹی دہلی کے ذریعے بڑے ٹیکنالوجی پروجیکٹوں کی ترقی کو تسلیم کرتی ہے۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.1381
(Release ID: 1696975)
Visitor Counter : 135