امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
رواں خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) کے دوران کل 616.43 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی
گذشتہ سال کی 524.52 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کے مقابلے اس سال 17.52 فیصد کا اضافہ درج ہوا ہے
حکومت نے 308783.12 میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کی ہے، جس کی کم از کم امدادی (ایم ایس پی)قیمت 1662.68 کروڑ روپے ہے
10 ریاستوں میں کم از کم امدادی قیمت (یم ایس پی) کے تحت کپاس کے بیج (کپاس) کی خریداری کا عمل بلا روک ٹوک جاری ہے
26519.75 کروڑ روپے قیمت کی9090641کپاس کی گانٹھیں خریدی گئیں جس سے 1878824کسانوں کو فائدہ ہوا ہے
Posted On:
08 FEB 2021 6:18PM by PIB Delhi
جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران، حکومت موجودہ کم سے کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پرخریف سیزن 21-2020 فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے،جیسا پچھلے سیزنوں میں کیا گیا تھا۔
خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ،بہار،جھارکھنڈ، آسام، کرناٹک، مغربی بنگال اور تریپورہجیسی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بلا روک ٹوک جاری ہے۔ اس سال07فروری2021 تک616.43لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔ گذشتہ سال کے524.52 لاکھمیٹرک ٹن کے مقابلےدھان کی خریداری میں17.52 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر616.43لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں صرف پنجاب نے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے، جو مجموعی خریداری کا32.90فیصد ہے۔
07 فروری 2021 تک 116382.24کروڑ روپے کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) مالیت کی دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔
اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کیلئےریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت51.92 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ گجرات اور تمل ناڈو ریاستوں کیلئے مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کی ربیع فصلوں کی 2.50 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے اندراج شدہ کسانوں سےبراہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر مارکیٹ کے ریٹ سے کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔
07 فروری 2021 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے1662.68کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد،تور، مونگ پھلی اور سویابین کی 308783.12 میٹرک ٹن کی خریداری کی ہےجس سے تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ اور راجستھان کے167362کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔
اسی طرح07 فروری 2021 تک52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں۔ جہاں تک کھوپرا اور اڑد کا تعلق ہے، ان کے ریٹ زیادہ تر بڑی پیداوار ی ریاستوں میں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔ متعلقہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں طے شدہ تاریخ سے خریداری شروع کررہی ہیں، جس کا فیصلہ دالیں اور تلہن کے سلسلےمیں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔
پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات،تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ اور کرناٹک ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیج (کپاس) کی خریداری کا عملبلا روک ٹوک جاری ہے۔07 فروری 2021تک9090641کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی ، جن کی قیمت 26519.75کروڑ روپے ہے، اس سے1878824 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔
*****
ش ح۔ ن ر (09.02.2021)
U NO:
(Release ID: 1696970)
Visitor Counter : 130