وزارت دفاع

تھیئٹرل لیول آپریشنل ریڈی نیس ایکسرسائز (ٹروپیکس 21) بھارتی بحریہ کی سب سے بڑی عسکری مشق

Posted On: 10 FEB 2021 3:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 10 فروری 2021: بھارتی بحریہ کی سب سے بڑی عسکری مشقدو سالہ آپریشنل ریڈی نیس ایکسرسائز (ٹروپیکس 21) جس کا آغاز جنوری کے شروعات میں ہوا، جہازوں، پن ڈبیوں، طیاروں کے ساتھ ساتھ بھارتی بری فوج ، فضائیہ اور ساحلی محافظ دستے کی تمام اکائیوں سمیت بھارتی بحریہ کی تمام آپریشنل اکائیوں کی شراکت داری کے ساتھ جاری ہے۔ یہ مشق فروری کے تیسرے ہفتے میں مکمل ہوگی۔

یہ مشق بحرہند کے خطے میں اس سے ملحق بحری علاقے سمیت وسیع جغرافیائی خطے میں منعقد کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد جغرافیائی حکمت عملی سے متعلق موجودہ ماحول  کے پس منظر میں، پیچیدہ کثیر جہتی منظرنامے میں بحریہ کی جنگی تیاریوں کو جانچنا ہے۔ تھیئٹرلیول ایکسرسائز کا مقصد بحریہ کی جارحانہ دفاعی صلاحیتوں کی توثیق، بحری خطے میں قومی مفادات کا تحفظ اور بحر ہند کے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا بھی ہے۔  بھارتی بحریہ کی تمام تینوں کمانڈس اور پورٹ بلیئر میں تینوں افواج کی کمانڈ کی شرکت کے ساتھ اس ٹروپیکس مشق کی نگرانی بحریہ کے ہیڈکوارٹرس کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

ٹروپیکس کو مختلف مراحل میں ترقی دی جا رہی ہے ، ان مراحل میں پرامن دور سے دشمنی تک بحریہ کےتغیر کی جانچ بھی ہوتی ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت، بھارتی بحریہ نے 12 سے 13 جنوری 2021 کو بھارت کے جزائر اور مکمل ساحلی علاقوں میں ساحلی دفاعی مشق’سمندر ی نگرانی‘کا اہتمام کیا تھا۔ اس مشق کا مقصد ملک کے ساحلی دفاعی نظام کی توثیق کرنا تھا، جس کی 11/26 ممبئی حملے کے بعد مکمل طور پر تجدید کاری کی گئی تھی۔اس مشق میں بڑے پیمانے پر بھارتی بحریہ، ساحلی محافظ دستے، 13 ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی بحری پولیس کے ساتھ ساتھ بحری خطہ میں دیگر حصہ داران کی شرکت دیکھنے میں آئی۔ملک کے ساحلی دفاعی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے، اس مشق سے حاصل ہوئے اسباق کو موجودہ طریقہ کار میں شامل کیا جا رہا ہے۔

سمندری نگرانی مشق کے بعد ، خشکی اور تری میں تینو ں افواج کی مشترکہ مشق اے ایم پی ایچ ای ایکس۔21 منعقد کی گئی، جس کا انعقاد انڈمان اور نکوبار جزائر کے گروپ میں 21 سے 25 جنوری کے دوران کیا گیا۔ خشکی و تری کی اس مشق کا مقصد اپنے جزائر کی علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لئے بھارت کی اہلیت کی توثیق کرنا اور تینوں افواج کی آپریشنل صلاحیت اور مشترکہ جنگی اہلیت میں اضافہ کرنا تھا۔

ٹروپیکس کی اسلحہ کی مشق، جو حال ہی میں اختتام پذیر ہوئی ہے، میں میزائلوں، ٹارپیڈوز اور فرنٹ لائن جنگی راکٹوں کے علاوہ طیارے اور پن ڈبی سمیت ملٹی پل ’آن ٹارگیٹ‘  آرڈنینس ڈلیوریز بھی شامل تھیں ۔ اس مشق کے دوران بھارتی بحریہ کی زبردست عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا گیا  اور بحرہند کے خطے میں طویل دوری کی سمندری کاروائی کو انجام دینے کے لئے بحریہ کی اہلیت کی ازسر نو تصدیق کی گئی۔ یہ اہلیت آپریشنل چنوتیوں سے نمٹنے اور سمندری و ساحلی علاقوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

بڑے پیمانے پر منعقد کی جانے والی یہ تھیئٹر لیول ایکسرسائز مختلف جنگی پس منظر میں بھارتی بحریہ کے آپریشن سے متعلق تصور کی جانچ کرنے، اس کی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے، بحر ہند کے وسیع خطے میں بحری سلامتی کے تئیں اس کے کردار کو مستحکم بنانے اور ’جنگ کے لیے تیار، معتبر اور مربوط قوت‘ کے طور پر بنے رہنے کے لئے بحریہ کی تربیت سازی کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1(7)JCTQ.JPG

 

*****

ش ح ۔اب ن

U-1395



(Release ID: 1696969) Visitor Counter : 198


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi