زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

کالا ہانڈی میں سویابین کے لیے مرکزی تحقیقی ادارہ کا قیام

Posted On: 05 FEB 2021 7:38PM by PIB Delhi

 

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر، جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ:

اوڈیشہ کے کالاہانڈی ضلع میں سویابین کی پیداوار بہت محدود پیمانے پر ہوتی ہے۔ آئی سی اے آر نے 1987 میں سویا بین پر قومی سطح کا تحقیقی ادارہ، آئی سی اے آر- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سویابین ریسرچ، اندور (مدھیہ پردیش) قائم کیا، تاکہ اس کی فصل سے متعلق بنیادی اور اسٹریٹجک تحقیق کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، آئی سی اے آر ملک میں سویا بین کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ضروری مقام پر مخصوص اعلیٰ پیداواری اقسام اور پیداواری ٹکنالوجیز تیار کرنے کے لیے ، ریاستی زرعی یونیورسٹیوں (ایس اے یو) کے ساتھ مل کر 1967 سے ہی سویا بین پر آل انڈیا کوآرڈی نیٹڈ ریسرچ پروجیکٹ (اے آئی سی آر پی) کو بھی نافذ کر رہا ہے۔ اوڈیشہ زرعی و ٹکنالوجی یونیورسٹی، بھونیشور کے تحت کام کرنے والے ادارہ، ریجنل ریسرچ اینڈ ٹکنالوجی ٹرانسفر اسٹیشن، بھوانی پٹنہ (کالا ہانڈی) میں سویا بین پر آئی سی اے آر- اے آئی سی آر پی کا ایک رضاکار مرکز ہے۔ اس اسٹیشن پر کالا ہانڈی، بولانگیر اور کوراپٹ پر مبنی اوڈیشہ کی گرم اور مرطوب و خشک آب و ہوا کے لیے ضرورت پر مبنی اور مقا پر مخصوص تحقیق چل رہی ہے۔

******

 

ش ح۔ق ت۔ج ا

U-NO.1377

 


(Release ID: 1696727) Visitor Counter : 137


Read this release in: English