کارپوریٹ امور کی وزارتت

انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی نے گیان درشن چینل کی  ٹیلی لیکچرنگ سہولت کے استعمال کے لئے اگنو کے ساتھ قرارداد مفاہمت پر دستخط کئے

Posted On: 09 FEB 2021 8:32PM by PIB Delhi

انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) اوراندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) نے آج  سرمایہ کاروں سے متعلق  بیداری پروگرام  کے لئے  فاصلاتی تعلیم کے طریقہ کار کے توسط سے گیان درشن چینل (ای پی ایم سی ) کی  ٹیلی لیکچرنگ سہولت کے استعمال میں تعاون کے لئے قرارداد مفاہمت پر دستخط کئے۔

قرارداد مفاہمت پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران کارپوریٹ کےامور کی وزارت  (ایم سی اے) کے سکریٹری اور آئی ای پی ایف اے کے بربنائے عہدہ چیئرپرسن جناب راجیش ورما نےآئی ای پی ایف اے اور اگنو کے درمیان قرار داد مفاہمت پر دستخط کی تقریب کے دوران کہا کہ  ‘‘اگنو نے  بین الاقوامی سطح پر  شناخت اور موجودگی کے ساتھ اوپن اور فاصلاتی تعلیم برائے قومی وسائل سنٹر کے طور پر اپنے لئے ایک اہم مقام بنایا ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ  اگنو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے  سبھی کو پائیدار اور سیکھنے پر مرکوز معیاری تعلیم اور تربیت کے لئے رسائی فراہم کر رہی ہے۔ آئی ای پی ایف اے  کو یقین ہے  کہ  انویسٹر ایجوکیشن اور  بیداری پیغامات کو پھیلانے میں اگنو  اور گیان درشن چینل کے ساتھ اس کے تعلق  سے فائدہ ہوگا۔ ’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HU80.jpg

ایم سی اے کے جوائنٹ سکریٹری اور  آئی ای پی ایف اے کے سی ای او نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ ‘‘ یہ پہلی بار ہے کہ آئی ای پی ایف اتھارٹی  آئی اے پی کے کنڈکشن کے لئے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال کرنے کے لئے ایک ایسوسی ایشن میں شامل ہو رہا ہے۔ اب تک آئی ای پی ایف نے سی ایس ڈی سی ، ای-ج او وی ، آئی پی بی، نہرو یواکیندر سنگٹھن وغیرہ جیسی مختلف تنظیموں کے ساتھ تعاون کرکے تقریبا 50 ہزار آئی اے پی کا انعقاد کیا ہے۔ آئی ای پی ایف اے نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرسرمایہ کاروں میں بیداری پیدا کرنے اور تحفظ سے متعلق پیغامات کو پھیلانے کے لئے مختلف بینکوں کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے۔  ابتدا میں 26 ٹیلی  لیکچرنگ پروگرام پر اتفاق ہوا ہے۔’’

اگنو کے وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ نے آئی ای پی ایف اے  کی پہل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگنو ہندوستان کے 21 اسکولوں اور 67 علاقائی مراکز کے نیٹ ورک، تقریبا 2000 لرنرسپورٹ سنٹرز اور 20 بیرون ملک اداروں  کے توسط سے ہندوستان اور دیگر ملکوں میں  30 لاکھ سے زیادہ طلبہ کی تعلیم کا انتظام کرتی ہے۔ یونیورسٹی تقریباً 250فیکلٹی ممبراور  230 اکیڈمک اسٹاف  کے ساتھ ہیڈ کوارٹر اور علاقائی مراکز اور اعلیٰ تعلیم کے روایتی اداروں  کے 35 ہزار  سے زیادہ اکیڈمک کونسلرز، پیشہ ورانہ تنظیموں اور دیگر کے ساتھ ساتھ صنعتوں کی طاقت سے تقریباً 200 سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ، ڈگری اور ڈاکٹرل پروگرام پیش کرتی ہے۔آئی ای پی ایف اےکے ذریعے  تجویز کی گئی اپنی نوعیت  کی اس پہلی ایسوسی ایشن نےاگنو کے پروفائل میں اضافہ کیا ہے۔

*************

( ش ح ۔ف ا۔  ک ا)

U. No. 1360



(Release ID: 1696716) Visitor Counter : 445


Read this release in: English , Hindi