امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گندم اور چاول کی خریداری

Posted On: 09 FEB 2021 5:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 فروری 2021/سال 20-2019 اور 21-2020 کے دوران خریدی گئی  گندم اور چاول کی مقدار اس طرح ہے:

(مقدار ایل ایم ٹی میں)

کے ایم ایس/آر ایم ایس

چاول

گندم

2019-20

519.97

341.32

2020-21

405.32*

389.92

*اعدادوشمار بمطابق موصولہ رپورٹ یکم فروری 2021

کم سے کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) آپریشن کے تحت  گندم اور دھان کی خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے  جو اس بات کی  نشاندہی کرتا ہے کہ  ایم ایس پی   دائرہ   ملک میں غذائی تحفظ کو  یقینی بنانے میں   مدد گار اور معاون ہے۔  گزشتہ تین برسوں اور رواں سال میں  گندم اور دھان کی خریداری جاری ہے ، جو حسب ذیل ہے:

(مقدار  ایل ایم ٹی میں)

سال

گندم

دھان

2017-18

308.24

568.54

2018-19

357.95

660.11

2019-20

341.32

773.45

2020-21

389.92

604.03#

#اعدادوشمار بمطابق موصولہ رپورٹ یکم فروری 2021

اس بات کی اطلاع صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی  تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت  ، جناب  دانوے راؤ صاحب دادا راؤ نے   لوک سبھا میں  پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-1339

 


(Release ID: 1696676) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Manipuri , Tamil