امور داخلہ کی وزارت
بی اے ڈی پی کا تجزیہ
Posted On:
09 FEB 2021 6:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 09 فروری 2021: سال 2020 کے دوران، سرحدی علاقے کی ترقی کے پروگرام (بی اے ڈی پی) پر دو تجزیاتی مطالعے کا اہتمام کیا گیا۔ وزارت داخلہ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے)، نئی دہلی کے ذریعہ تجزیاتی مطالعے کو مکمل کروایا۔ نیتی آیوگ نے بھی اپنے ترقی نگرانی اور تجزیاتی دفتر کے توسط سے بی اے ڈی پی پر ایک تجزیاتی مطالعہ کا اہتمام کیا۔
نظرثانی شدہ بی اے ڈی پی رہنما خطوط، جن کا نفاذ یکم اپریل 2020 سے عمل میں آچکا ہے، میں بی اے ڈی پی ریزرو فنڈ کے طور پر مجموعی تخیص شدہ فنڈ کا 10 فیصد ریزرو رکھنے کا پروویژن ہے، جو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مراعات فراہم کرانے کے لئے بروئے کار لایا جائے گا۔رہنما خطوط میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کو اس بی اے ڈی پی ریزرو فنڈ / بچت (اگر کوئی ہے) کا استعمال کرتے ہوئے پروجیکٹوں کے لئے اضافی تخصیص دے کرانعام دینے کابھی پروویژن ہے۔
بی اے ڈی پی ریزرو فنڈ کے تحت ریزرو فنڈس سے مراعات فراہم کرانے کے لئے پنجاب حکومت سمیت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سےکوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلی امور، جناب نتیہ نند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
*****
ش ح ۔اب ن
U-1348
(Release ID: 1696659)
Visitor Counter : 155