پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

کمپریسڈبایوگیس پلانٹس

Posted On: 08 FEB 2021 5:14PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے کفایتی نقل وحمل کی سمت میں ایک پائیدار متبادل کی پہل (ایس اے ٹی اے ٹی)  1-10-2018 کو کی تھی جس کا مقصد بایوگیس کو ایک متبادل ایندھن کے طور پر پیش کرنا تھا ۔اس کے تحت  بایوماس اور  نامیاتی فضلات،  جس میں میونسپل کچرا  ، جنگلات اور زراعت سے حاصل ہونے والا کچرا  اورحیوانات کی افزائش نسل اورسمندر سے ملنے وا لے کچرے شامل ہیں، کو  استعمال کیا جائے گا۔  اس اقدام کے لئے  نجی کاروباریوں کو  بڑی تعداد میں  سی جی بی پلانٹ لگانے ہوں گے۔ ایس اے ٹی اے ٹی اسکیم کے حصہ  کے طور پر تیل اور گیس مارکیٹنگ کمپنیاں طویل مدتی بنیادوں پر سی بی جی کی خریداری کے لئے  بینکوں سے مدد لے رہی ہیں۔  ریزروبینک ا ٓف انڈیا نے  ترجیحی شعبے میں قرضے جاری کرنے کی اسکیم میں سی بی جی پلانٹس کو  شامل کرلیا ہے۔

حکومت نے  نقل و حمل کے مقاصد کے لئے  گھریلو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔  سی جی ڈی نیٹ ورک کو پورے ملک میں پھیلانا ایک مستقل عمل ہے جس کا مقصد کمپریسڈ نیچورل گیس (سی این جی) جیسے  نقل وحمل کے ساتھ ایندھن کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں  پٹرولیم اورنیچورل گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) وہ ادارہ ہے جو دوسری کمپنیوں کو  اپنے اپنے مخصوص علاقوں میں   پی این جی آر بی  ایکٹ 2006 کے تحت شہری گیس تقسیم (سی جی ڈی) نیٹ ورک قائم کرنے کامجاز قرار دیتا ہے۔ اب تک پی این جی آر بی نے  27 ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 400 سے زیادہ ا ضلاع میں  232 مخصوص علاقوں میں  اس طرح کے نیٹ ورک کےقیام کا اختیار دیا ہے۔  30 نومبر 2020 تک ملک بھر میں 2543 سی این جی اسٹیشن کام کررہے تھے۔

حکومت نے  4 جون 2018 کو حیاتیاتی ایندھن سے متعلق قومی  پالیسی 2018 متعارف کرائی تھی۔ حکومت اس سلسلے میں مرحلہ وار  طریقہ کار اختیار کرکے  حیاتیاتی ایندھن کے  استعمال کی  ہمت افزائی کررہی ہے۔ اس میں  ایتھنول بلینڈیڈ پٹرول (ای بی پی) پروگرام کے ذریعہ ایتھنول کو پٹرول کوآمیز کیا جاتا ہے ۔ اس کے لئے جدید ترین  ایتھنول ٹکنالوجی تیار کی جاتی ہے  اور  اسے  تجارتی حیثیت دی جاتی ہے۔ اس طرح ایتھنول کی پیداوار میں  اورحیاتیاتی ڈیزل سے مخلوط کرنے کے عمل کو  بایوڈیزل بلینڈنگ پروگرام کے ذریعہ فروغ دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ یکم اکتوبر 2018 کو  کمپریسڈ بایوگیس (سی بی جی) کو ایک متبادل اور نقل وحمل کے لئے ایک صاف شفاف ایندھن کے طور پر فروغ دینے کے لئے  ایک اسکیم سسٹین ایبل الٹرنیٹو ٹووارڈس افورڈیبل ٹرانسپورٹیشن (ایس اے ٹی اے ٹی) کے نام سےجاری کی جاچکی ہے۔

یہ معلومات  پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان  نے  لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔

 

 

***************

)ش ح ۔ س ب۔ف ر)

U-1320



(Release ID: 1696454) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Marathi