زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پنجاب ، ہریانہ ،اترپردیش اورقومی راجدھانی خطہ دلی میں فصل کے باقیات کے بندوبست کے لئے زرعی مشینی نظام کو فروغ دینے کے لئے مرکزی سیکٹر کی اسکیم
19-2018 سے 21-2020 کے دوران 1726.67 کروڑروپے فراہم کئے گئے
Posted On:
08 FEB 2021 6:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09: فروری 2021: ہریانہ ، پنجاب ، اترپردیش اور قومی دارالحکومت خطہ دلی کی سرکاروں کے ذریعہ ہوا میں آلودگی کے مسئلےسے نمٹنے اور فصلوں کے باقیات کے کھیت میں بندوبست کے لئے ضروری سبسڈی پر مشینری فراہم کرنے کی کوششوں میں مدد کے لئے بجٹ 2018 میں ایک خصوصی اسکیم کے اعلان پر عمل کرتے ہوئے 19-2018 اور 20-2019 کے دوران پنجاب ، ہریانہ ، اترپردیش اور قومی دارالحکومت خطہ دلی میں فصلوں کے باقیات کے کھیت میں بندوبست کی خاطر زرعی مشینوں کے فروغ دینے کے لئے مرکزی سیکٹر کی ایک اسکیم (100فیصد مرکزی حکومت کے فنڈ والی ) کو نافذ کیا گیا ہے، جس کا مقصد ہوا میں آلودگی سے ماحولیات کا تحفظ اور فصل کے باقیات کو جلانے سے مٹی کی زرخیزی کو ہونےوالے نقصانات سے بچنے ، مناسب مشینوں کے استعمال سے فصل کے باقیات کو، مٹی میں ملاکر اس کی زرخیزی کو برقراررکھنے ، عملی مظاہروں کے ذریعہ فریقوں میں بیداری پیدا کرنے ، معلومات ، تعلیم اور مواصلات کی حکمت عملی کے ذریعہ صلاحیت سازی کی سرگرمیاں شروع کرکے فصلوں کے باقیات کے بندوبست اور ان کے موثر استعمال کو عام کرنا ہے۔اس اسکیم کو سال 21-2020 کے مزید توسیع دی گئی تھی۔ سال 19-2018 سے 21-2020 تک ان ریاستوں کو 1726.67 کروڑروپے فراہم کئے گئے ۔ اس فنڈ کے ذریعہ ریاستوں کو 1.58 لاکھ سے زیادہ مشینیں انفرادی طور پر کسانوں کو فراہم کی گئیں اور 30961 مشینیں کسٹم ہائر نگ سینٹر وں کو دی گئیں۔ پنجاب ، ہریانہ اور اترپردیش سال 2020 میں فصلوں کے باقیات جلانے کے واقعات میں 2016 کے مقابلے 30 فیصد کی کمی آئی ہے۔ پنجاب میں یہ کمی 22.7 فیصد ، ہریانہ میں 63.8فیصد اور اترپردیش میں 52.01 فیصد ہوئی ہے ۔
*************
ش ح۔وا ۔رم
U- 1317
(Release ID: 1696422)
Visitor Counter : 131