وزارت دفاع

وزارت دفاع اور بی ای ایل نے 1000 کروڑ روپئے سے زائد کی قیمت کے سافٹ ویئرڈیفائنڈ ریڈیو (ٹیکٹیکل) کی حصولیابی کے لئے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 08 FEB 2021 4:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 08 فروری 2021: وزارت دفاع (ایم او ڈی) اور دفاعی سرکاری دائرہ کی صنعتوں (ڈی پی ایس یو) بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) نے مورخہ 8 فروری 2021 کو نئی دہلی میں 1000 کروڑ روپئے سے زائد کی قیمت کے سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو ٹیکٹیکل (ایس ڈی آر۔ ٹیک) کی خریداری کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ایس ڈی آر۔ ٹیک جسے گھریلو ایجنسیوں اور صنعت کے کنسورٹیم ۔ اسلحہ اور الیکٹرانکس سسٹم انجینئرنگ  ادارے (ڈبلیو ای ایس ای ای)، بی ای ایل، سینٹر فار آرٹی فیشل انٹیلی جینس اینڈ روبوٹکس (سی اے آئی آر) اور بھارتی بحریہ کے توسط سے ڈی آر ڈی او کی ڈفینس الیکٹرانکس ایپلی کیشنز لیباریٹری (ڈی ای اے ایل) کے ذریعہ  مشترکہ طور پر ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے، مسلح افوان میں حکمت عملی میں گہرائی لائے گا۔ تین سال کے اندر ڈلیوری ہوگی۔ بی ای ایل پہلے سے ہی ایس ڈی آر نیول کامبیٹ (این سی) کی فراہمی کر رہا ہے  اور ایس ڈی آر ۔ ایئر صارف اندازہ کاری جانچ کے تحت ہے۔ ڈی آر ڈی او اور بی ای ایل مسلح افوج کو سلامتی گریڈنگ کے ساتھ نیا ایس ڈی آر فراہم کرانے کا منصوبہ وضع کر رہے ہیں۔

ایس ڈی آر۔ ٹیک ایک چار چینل ملٹی موڈ، ملٹی بینڈ، 19’’ ریک ماؤنٹیبل، شپ بارن سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیو سسٹم ہے۔ اس کا مقصد نیٹ ورک پر مرتکز آپریشنوں کے لئے جہاز سے جہاز، جہاز سے ساحل اور جہاز سے ہوا میں آواز اور ڈاٹا مواصلات کو یقینی بنانا ہے۔ یہ وی/یو ایچ ایف اور ایل بینڈ پر احاطہ کرنے والے سبھی چار چینلوں کے ایک ساتھ آپریشن کی حمایت کرتا ہے۔ ایس ڈی آر نظام میں نیرو بینڈ اور وائڈ بینڈ ایپلی کیشنز کے لئے مختلف اقسام کے ویوفارمز ہوتے ہیں۔ نیٹ پر مرتکز آپریشنوں کے لئے ایڈہاک نیٹ ورکنگ فیچر کی حمایت کرنے کے لئے یو ایچ ایف اور ایل۔بینڈ میں مینیٹ ویوفارم دستیاب ہیں۔ مئی سے جون 2018 کے دوران وشاکھاپٹنم میں مکمل ہاربر فیز اور سمندری فیز تجربات پر احاطہ کرتے ہوئے وی / یو ایچ ایف اور ایل۔بینڈ مینیٹ ویوفارمز سمیت سبھی ویوفارمز کے لئے مختلف نیٹ ورک ترتیب میں صارف اندازہ کاری تجربے کامیابی کے ساتھ مکمل کیے گئے۔

انٹرپورٹیبلٹی ٹرائل بھی کامیابی کے ساتھ دیگر تمام فارم فیکٹرس کے ساتھ کیے گئے، جن میں ایئربورن ایس ڈی آر۔ اے آر آن بورڈ ڈورنیئر ایئر کرافٹ، ایس ڈی آر ۔ ٹیک آن بورڈ آئی این ایس کرچ ان سیلنگ موڈ، ایس ڈی آر۔ مین پیک اور ایس ڈی آ۔ ہینڈلڈ کو شامل کیا گیا۔ بحریہ کی تمام یوزر ایجنسیوں کے ذریعہ کامیابی کے ساتھ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور خریداری کے لئے منظوری دے دی گئی۔

مسلح افواج کو اپنی سبھی وائرلیس مواصلات صلاحیتوں کے لئے ماضی کے واحد ریڈیو مقصد کی جگہ پر زیادہ لچیلے سافٹ ویئر ریڈیو (ایس ڈی آر) کی ضرورت ہے۔ یہ ایس ڈی آر موجودہ بھارتی ریڈیو کے ساتھ بیک ورڈ کمیپٹبل ہوں گے۔ مختلف سروس گروپس کو مختلف پلیٹ فارموں اور ویوفارمز/ایپلی کیشنز کے لئے مختلف اقسام کے ریڈیو کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایس ڈی آر مختلف فارم فیکٹرس کے لئے ایک کامن ویوفارم / ایپلی کیشن نفاذ طریقہ کار کے استعمال کی اجازت دیتے ہیں۔ وہ سافٹ ویئر پروگرامیبلٹی کا استعمال کرکے ایک ہی ہارڈ ویئر پر مستقبل کی ویوفارمز کے نفاذ کی اجازت دیتے ہیں، اس طرح کفایت میں مددگار  ثابت ہوتے ہیں اور اس تکنیک کے ذریعہ لمبی زندگی کو یقینی بناتے ہیں۔

ایس ڈی آر میں ایک اہم عنصر یہ ہے کہ یہ سافٹ ویئر پروگرامیبلٹی ریڈیو کی بنیادی خصوصیات جیسے ماڈیولیشن ٹائپس، آپریٹنگ فریکوینسی، بینڈ وڈتھ، ملٹیپل ایکسیس اسکیمز، سورس اور چینل کوڈنگ / ڈیکوڈنگ طریقہ کار، اسپریڈنگ / ڈی اسپریڈنگ تکنیکوں اور اینکرپشن / ڈیکرپشن ایلگوریتھم جیسی آسان تبدیلیوں کی اجاز ت دیتا ہے۔ روایتی ہارڈ ویئر پر مرتکز ریڈیو میں بنیادی خصوصیات میں تبدیلی لانے کے لئے ہارڈویئر تبدیلی کی ضرورت ہے۔ مختلف اقسام کے ریڈیو سازو سامان کو ملٹی موڈ، ملٹی بینڈ، ملٹی رول ایس ڈی آر کے مناسب فارم فیکٹرس کے ساتھ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن

U-1308



(Release ID: 1696365) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi