وزارت دفاع

مشترکہ جدید تکنالوجی پروگرام کے لئے ڈی آر ڈی او اور آئی آئی ایس سی کے درمیان مفاہمتی عرضداشت پر دستخط

Posted On: 08 FEB 2021 6:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 08 فروری 2021: ڈی آر ڈی او نے موجودہ مشترکہ جدید تکنالوجی پروگرام کے دائرے اور مقاصد میں توسیع کے لئے آئی آئی ایس سی کی عمارت میں جے اے ٹی پی ۔ سینٹر آف ایکسی لینس (جے اے ٹی پی ۔ سی او ای) کی تعمیر کے  لئے آئی آئی ایس سی بنگلورو کے ساتھ آج ایک مفاہمتی عرضدشت  پر دستخط کیے۔ ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری ڈاکٹر  جی ستیش ریڈی اور ڈی آرڈی او کے چیئرمین اور آئی آئی ایس سی کے ڈائرکٹر پروفیسر گووندن رنگ راجن نے نئی دہلی کے ڈی آر ڈی او بھون میں منعقدہ ایک ورچووَل تقریب میں مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے۔ آئی آئی ایس سی، بنگلورو کی عمارت میں واقع جے اے ٹی پی۔ سی او ای ڈائرکٹیڈ بیسک اینڈ اپلائیڈ ریسرچ کو مضبوط بنائے گا اور کثیر ضابطہ جاتی  و کثیر ادارہ جاتی تعاون کے توسط سے اہم تحقیقی اداروں کے ساتھ مربوط ہو سکے گا۔ مرکز میں ارتکازی تحقیقی کوششوں سے جدید تکنالوجیوں کو ترقی دینے کے لئے اہم شعبوں میں اندرونِ ملک تکنالوجیاں حاصل ہوں گی۔

مفاہمتی عرضداشت کے مطابق، ڈی آر ڈی او، جے اے ٹی پی کو اعلیٰ اور غیر معمولی تحقیقی سہولتوں سے آراستہ کرنے میں تعاون فراہم کرے گی جس سے فیکلٹی اور اسکالرس اعلیٰ سطحی تحقیق انجام دینے میں اہل بن سکیں گے۔ ڈی آر ڈی او کے سائنس داں اور انجینئر تحقیق کے اعلیٰ شعبوں میں ایک اختراعی حل تلاش کرنے کے لئے چنوتیوں سے بھرے سائنسی مسائل کے  حل کے لئے اکیڈمک ریسرچ فیکلٹی اور اسکالرس کے ساتھ کام کریں گے، جیسے جدید ایرو اسپیس نظام اور مٹیرئیلس، اعلیٰ درجہ حرارت مٹیرئیلس، مائکرو اینڈ نینو سسٹمز سائنس اینڈ ٹکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلی جینس اینڈ روبوٹکس، کوانٹم ٹکنالوجیز وغیرہ۔ جے اے ٹی پی ۔ سی او ای ملک میں دیگر سرکردہ اداروں کو ، ان کی تحقیقی استعداد کی بنیاد پر، شامل کر سکتی ہیں۔

ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے بتایا کہ جے اے ٹی پی کو بھارت کے مرحوم عزت مآب صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے 1983 (آئی جی ایم ڈی پی پروگرام کی قیادت کرتے ہوئے) میں بنایا تھا، جہاں ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں نے مختلف میزائل تکنالوجیوں پر کام کرنے کے لئے آئی آئی ایس سی کی فیکلٹی کے ساتھ فعال انداز میں تعاون کیا۔ انہوں نے ڈی آر ڈی او کے تکنالوجی کلسٹرس اور متعلقہ تجربہ گاہوں کی مستقبل کی تکنالوجی ضروریات کو شامل کرتے ہوئے دفاع اور سلامتی کے لئے تحقیقی سرگرمیوں کی توسیع پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف اکیڈمک اداروںمیں ڈی آر ڈی او کے ذریعہ بنائے گئے عمدگی کے مراکز میں ہو رہے طویل المدت تحقیقی ، تکنالوجی ترقی اور پختگی کے کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

آئی آئی ایس سی کے ڈائرکٹر نے بھی جے اے ٹی پی ۔ سی او ای کی توسیع کے لئے ڈی آر ڈی او کے فیصلے کی ستائش کی اور مستقبل کی تکنالوجیوں کی ترقی کے لئے آئی آئی ایس سی کی فعال شراکت داری کی یقین دہانی کرائی۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن

U-1309


(Release ID: 1696364) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi