محنت اور روزگار کی وزارت

پردھان منتری غریب کلیان روزگار مہم

Posted On: 08 FEB 2021 5:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،8 فروری 2021/حکومت ہند نے دیہی علاقوں میں واپس آنے والے تارکین وطن مزدوروں  اور اسی طرح دیہی علاقوں کے متاثرہ شہریوں کے لئےکووڈ-19 کے دوران روزگار  اور گذربسر کے مواقع  بڑھانے کے لئے 125 روزگار پر مشتمل  غریب کلیان روزگار مہم (جی کے آر اے) کا20 جون 2020 کو آغاز کیا تھا۔ اس ابھیان کے مقاصد تھے، متاثرہ  لوگوں کو فوری طور پر روزگار  اور زندگی بسر کرنے کے مواقع  فراہم کرنا،  سرکاری  بنیادی ڈھانچے کے ساتھ دیہاتوں کو مطمئن کرنا اور آمدنی  پیدا کرنے کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینا اور 6 ریاستوں  بہار، جھارکھنڈ ،مدھیہ پردیش، راجستھان اور اترپردیش  کے چنندہ 116 اضلاع  میں 25 کاموں کو دھیان میں رکھتے ہوئے طویل مدتی روزگار کے مواقع کو بڑھانے کے لئے روزگار اثاثوں کی تشکیل کرنا ہے۔ حکومت ہند  کی کل 12 وزارتوں/محکموں  نے اس ابھیان میں حصہ لیا۔ مہم کے دوران کل 50.78 کروڑ  شخص  دن روزگار  پیدا  ہوئے ہیں۔ ابھیان کے تحت  کئے گئے اخراجات کی ریاست وار تفصیلات  درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

ریاست

اخراجات(روپے کروڑ میں)

1

بہار

10,992

2

جھارکھنڈ

1,396

3

مدھیہ پردیش

6,819

4

اوڈیشہ

2,042

5

راجستھان

8,715

6

اترپردیش

9,330

 

کل

39,293

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس بات کی جانکاری  آج  لوک سبھا میں محنت اور روز گار کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے  لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-1301



(Release ID: 1696362) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Manipuri