خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

آنگن واڑی کارکنوں کی تربیت کے لیے اٹھائے گئے قدم

Posted On: 04 FEB 2021 6:14PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزیر، محترمہ اسمرتی ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ:

آنگن واڑی کارکنوں اور پہلی قطار کے دیگر عملہ کی صلاحیت سازی پوشن ابھیان کی بنیادی سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔ دسمبر، 2020 تک تقریباً 10.22 لاکھ آئی سی ڈی ایس عملہ کو تربیت دی جا چکی ہے۔ صلاحیت سازی کا کام ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے بھی کیا جاتا ہے، جہاں پر پہلی قطار کے اہلکار خود سے سیکھ سکتے ہیں۔ دسمبر، 2020 تک کل 6.61 لاکھ زمینی کارکنوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ٹریننگ دی جا چکی ہے۔

 

********

ش ح ۔ق ت۔ق ر

 1282U-

 

 



(Release ID: 1696112) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Manipuri