بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

گڈکری نے گاؤوں اور دیہی علاقوں کے لئے اختراعی اور تغیراتی تبدیلی والی پالیسیاں بنانے پر زور دیا

Posted On: 06 FEB 2021 6:29PM by PIB Delhi

 ایم ایس ایم ای اور سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے دیہی علاقوں  کے لئے  تحقیق پر مبنی ٹیکنالوجی کے استعمال اور اختراعات کے ذریعے گاؤوں میں دیرپا ور تغیراتی تبدیلی کی کوششوں پر زور دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وردھا میں  مہاتما گاندھی بین الاقوامی ہندی یونیورسٹی میں ایک ورکشاپ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے  نشاندہی کی کہ دیہی صنعتوں  اور کھادی کے ذریعے سالانہ بنیاد پر تقریباً 88000 کروڑ روپے کا کاروبار کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے، اگر پالیسیاں   لچکدار اور اختراعی ہوں اور ان کا مقصد دیہی علاقوں کے لوگوں کی  زندگیوں میں بہتری لانا ہو۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ  دیہی صنعتوں کے ذریعے    تیار کی جانے والی اشیا کی فروخت مزید بہتر طریقے سے ہوسکتی ہے اگر ان کی بہتر مارکیٹنگ   کی جائے۔

مہاتما گاندھی، ونوبا بھاوے، پنڈت دین دیال اپادھیائے، رام منوہر لوہیا اور جے پرکاش نارائن کے  فلسفے کو یاد کرتے ہوئے  انھوں نے کہا کہ ان عظیم رہنماؤں کا ایک ہی مقصد تھا- دیہی علاقوں میں رہنے والے غریب لوگوں  کی  زندگیوں میں بہتری لانا۔  انھوں نے کہا کہ جب تک دیہی علاقوں میں روزگار  پیدا کرنے اور خاطر خواہ سہولیات کو یقینی بنانے کے  طریقے نہیں تلاش کئے جاتے تب تک ان رہنماؤں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔  مرکزی وزیر نے کہا کہ دیہی معیشت کی ترقی صحیح طریقے سے  نہ کئے جانے کی وجہ سے آزادی کے بعد سے ملک کی دیہی آبادی کی 30 فیصد  آبادی   نقل مکانی کرتی رہی ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ ایم ایس ایم ای ملک کی جی ڈی پی میں 30 فیصد کا تعاون کرتی ہے اور تقریباً 6.5 کروڑ ایم ایس ایم ای اکائیاں ہیں۔  حکومت کا مقصد ہے کہ  یہ تعاون بڑھ کر 40 فیصد ہو اور دیہی غریب کو اس سے فائدہ پہنچے۔ انھوں نے زور دیا کہ پالیسیاں ایسی بنائی جانی چاہئیں جو غریبوں کا بااختیار بنائیں  مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم  مغربیت کے حق میں نہیں ہیں لیکن ہم اپنے گاؤوں کی جدید کاری کے حق میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ وقت سماجی و معاشی تبدیلی کا وقت ہے۔

****

ش ح۔ ن ر (07.02.2021)

U NO: 1255

 



(Release ID: 1696070) Visitor Counter : 163