وزارت دفاع

DRDOنے 20 صنعتوں کو 14ٹکنالوجیز منتقل کرنے کے لئے لائسنسنگ معاہدہ سونپے

Posted On: 05 FEB 2021 7:43PM by PIB Delhi

نئی دہللی 5 فروری 2021: دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (DRDO) نے پانچ فروری 2021 کو بنگلور کے پلاہانکا میں ایرو انڈیا 2021 کی بندھن تقریب میں شرکت کی جس کا مقصد صنعتوں اور سرکاری تنطیموں کے مابین اشتراک اور تال میل بڑھایا جائے۔ اس پروگرام میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفینس اسٹاف جناب بپن راوت، تینوں افواج کے سربراہان ، دفاع آر اینڈ ڈی کے محکمے کے سکریٹری اور DRDOچیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی اور سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب راج کمار کے علاوہ وزارتِ دفاع کے اعلیٰ افسران کرناٹک حکومت کے اعلیٰ افسران اور ملک بھر کے صنعت کار موجود تھے۔ DRDO کی لیباریٹریز نے ان اہم ہستیوں کی موجودگی میں ٹرانسفر آف ٹکنالوجیز (TOT)سونپے۔

DRDO نے 20 صنعتوں کو DRDO کی تیار کردہ 14 ٹکنالوجیز کے ٹی او ٹی (ایل اے ٹی او ٹی ) کے لائسنسنگ معاہدے سونپے ہیں۔ جوٹکنالوجیز منتقل کی گئی ہیں وہ الیکٹرونکس، لیزر ٹکنالوجی ، منتقل کی گئی ہیں وہ الیکٹرونکس ، لیزر ٹکنالوجی، اسلحہ جات، لائف سائنس، میٹریل سائنس، ایرونوٹکس، سینسرز وغیرہ کے شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ ٹرانسفر کی گئی پروڈکٹ ٹکنالوجیز ہیں یہی لولیول ٹرانسپورٹیبل راڈار(LLTR)،بحری جہازوں سے متعلق ( آئی این ایس- ایس اے)انرشیل نیوی گیشن سسٹم، زیادہ فاصلے کے آپٹکل ٹارگٹ لوکیٹر(او ٹی ایل-1500)، ہینڈ ہیلڈتھرووال امیجنگ راڈار(HH-TWIR) اور کمانڈر ٹی آئی ( تھرمل امیجر)ْ بحری آبدوزوں NMFCAIP کے لئے NMRLفیول سیل پر مبنی ائرانڈپنڈنٹ پروپلزن ٹکنالوجی DRDO کے ذریعہ فروغ کی گئی اچھوتی صلاحیت ہے اور اب اسے صنعت کو منتقل کیا گیا ہے۔ DRDOڈیزائن پر مبنی ملٹی ایجنٹ روبو ٹک سسٹم(MARS) ہندوستانی صنعتیں تیار کریں گی۔

وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’بندھن’ سرکاری ونجی ساجھیداری کے جذبے کی نظیر ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی صلاحیت کا سرچشمہ اس کی بنیاد سے نکلتا ہے اور ہماری ویژن کی بنیاد تین ستونوں پر کھڑی ہے۔ تحقیق وترقی سرکاری ونجی دفاعی پیداوار اور دفاعی برآمدات ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں دفاع سے متعلق سازوسامان کی تیاری کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے ہماری ہی کوشش ہوگی کہ 2022 تک دفاعی درآمدات میں کم از کم دو ارب ڈالر تک کی کمی لائیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ 48 ہزار کروڑ روپے کی مالیت کے 83 ہلکے لڑاکا طیاروں(LCA) تیجس ایم کے آئی کے آرڈر سے دفاعی سازوسامان کی تیاری کو زبردست رفتار ملے گی خاص طور سے ہوابازی کی صنعت میں۔ انھوں نے کہا کہ 108 آئٹموں کی برآمدات کی نگیٹولسٹ کا مقصد بھی یہی ہے کہ مال تیار کرنے کے دیسی شعبے کو موقع دیا جائے تاکہ وہ اپنی بنیاد مضبوط کریں اور آتم نربھربھارت میں تعاون دیں۔

بہت سے اسلحہ نظام مثلاً 155 ایم ایم ایکس 52 سی اے ایل ایڈوانس لوڈ آرٹلری گن سسٹم(ATAGS)، میکنکل مائن لیئر۔ سیلف پروپیلڈ(MML-SP)اور پرچنڈاینٹی ٹینک میونیشن تیاری کے لئے صنعت کو سونپے گئے ہیں۔ آج منتقل کی گئی دیگر ٹکنالوجیز میں زیر آب آلۂ تنفس (IUWBA)، وغیرہ شامل ہیں۔ DRDO اور HAL کے درمیان مفاہمت نامے کا تبادلہ ہوا ہے جس کے تحت نئے LCA کے لئے اُتّم راڈار کے ٹی او ٹی کے پہلوؤں کو حتمی شکل دینے اور تعاون دینے کی گنجائش ہوگی۔

اعلیٰ ٹکنالوجیز پر مشتمل یہ سازوسامان حکومت ہند کے آتم نربھر مہم میں تیزی لائیں گے اور دفاعی سامان کی تیاری کے شعبے کو فروغ ملے گا اور خود کفالت وخود انحصاری حاصل ہوسکے گی۔ نیز ہماری مسلح افواج کی کارروائیوں کی صلاحیتیوں میں اضافہ ہوگا۔

****

م ن ۔ر ف۔ س ا

U No.1243

 


(Release ID: 1695892) Visitor Counter : 222


Read this release in: English , Hindi