امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں دھان کی خریداری میں گذشتہ سال کے مقابلے 17.63 فیصد کا اضافہ ہوا ہے
کل 611.33 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری ہوئی ہے، جبکہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 519.68 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی گئی تھی
اکیلے پنجاب نے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے، جو مجموعی خریداری کا 33.17 فیصد ہے
حکومت نے نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 1659.385کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد، تور، مونگ پھلی اور سویابین کی308311.94 میٹرک ٹن کی خریداری کی ہےجس سے 167009 کسانوں کو فائدہ ہوا
26477.69کروڑ روپے قیمت کی9055314کپاس کی گانٹھوں کی خریداری سے 1867429کسانوں کو فائدہ ہوا
Posted On:
05 FEB 2021 7:03PM by PIB Delhi
جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران، حکومت نے موجودہ کم سے کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پرخریف سیزن 21-2020 فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔ جیسا پچھلے سیزنوں میں کیا گیا تھا۔
خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ،بہار،جھارکھنڈ، آسام ، کرناٹک اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بلا روک ٹوک سے جاری ہے۔ اس سال04 فروری2021 تک611.33 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔ گذشتہ سال کے519.68 لاکھ میٹرک ٹن کے مقابلے دھان کی خریداری میں 17.63 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 611.33 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں صرف پنجاب نے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے، جو مجموعی خریداری کا 33.17 فیصد ہے۔
4فروری 2021 تک کل 115419.10 کروڑ روپےکی ایم ایس پی مالیت کی خریداری کی جاچکی ہے۔
اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کیلئے ریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت 51.92 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گجرات اور تمل ناڈو ریاستوں کیلئے مارکیٹنگ سیزن 21-2020 کی ربیع فصلوں کی 8.70 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے اندراج شدہ کسانوں سے براہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر مارکیٹ کے ریٹ سے کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔
04 فروری 2021 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 1659.385کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد، تور، مونگ پھلی اور سویابین کی308311.94 میٹرک ٹن کی خریداری کی ہےجس سے تمل ناڈو، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ اور راجستھان کے167009 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔
اسی طرح 04 فروری 2021 تک52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں۔ جہاں تک کھوپرا اور اڑد کا تعلق ہے، ان کے ریٹ زیادہ تر بڑی پیداوار ی ریاستوں میں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔ متعلقہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں طے شدہ تاریخ سے خریداری شروع کررہی ہیں، جس کا فیصلہ دالیں اور تلہن کے سلسلےمیں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔
پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات،تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ اور کرناٹک ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیج (کپاس) کی خریداری کا عمل بلا روک ٹوک جاری ہے۔04 فروری 2021 تک 9055314 کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی ، جن کی قیمت 26477.69کروڑ روپے ہے، اس سے1872232 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔
*****
ش ح۔ ن ر
U NO:
(Release ID: 1695890)
Visitor Counter : 102