صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری سے متعلق تازہ ترین صورتحال


ملک بھر میں تقریباً 53 لاکھ صحتی کارکنان کو ٹیکہ لگایا گیا

ٹیکہ کاری مہم کے 21ویں دن شام 6 بجے تک 331029 مستفیدین کے ٹیکہ لگایا گیا

ٹیکہ لگنے کے بعد صرف 0.0005 فیصد لوگوں کو داخل ہسپتال کیا گیا

Posted On: 05 FEB 2021 8:02PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی، 05 فروری 2021: ملک گیر کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری پروگرام 21ویں دن بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

آج کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کے تحت مجموعی طور پر تقریباً 53 لاکھ صحتی کارکنان کی ٹیکہ کاری کی گئی۔ آج شام 6 بجے تک جاری کی گئی عارضی رپورٹ کے مطابق 104781 سیشنوں کے توسط سے 5290474 مستفیدین کو ٹیکہ لگایا گیا۔

مہم کے 21ویں دن شام 6 بجے تک 331029 مستفیدین کی ٹیکہ کاری کی گئی۔ دن کی حتمی رپورٹیں آج دیر رات تک مکمل کر لی جائیں گی۔

 

نمبر شمار

ریاست / مرکزکے زیر انتظام علاقہ

ٹیکہ لگواچکے مستفیدین

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

125

2

آندھرا پردیش

22,461

3

اروناچل پردیش

774

4

آسام

13,939

5

بہار

29,229

6

چنڈی گڑھ

360

7

چھتیس گڑھ

16,103

8

دادر اور ناگر حویلی

130

9

دمن اور دیو

100

10

دہلی

8,038

11

گوا

620

12

گجرات

27,862

13

ہریانہ

3,174

14

ہماچل پردیش

3,080

15

جموں و کشمیر

4,378

16

جھارکھنڈ

8,188

17

کرناٹک

23,291

18

کیرالا

12,992

19

لداخ

227

20

لکشدیپ

24

21

مدھیہ پردیش

1,104

22

مہاراشٹر

35,172

23

منی پور

658

24

میگھالیہ

578

25

میزورم

516

26

ناگالینڈ

70

27

اڈیشہ

2,461

28

پڈوچیری

309

29

پنجاب

4,472

30

راجستھان

20,688

31

سکم

792

32

تمل ناڈو

6,258

33

تلنگانہ

4,745

34

تری پورہ

1,727

35

اترپردیش

53,959

36

اتراکھنڈ

5,096

37

مغربی بنگال

17,329

 

پورے بھارت میں

3,31,029

 

 

ٹیکہ کاری عمل کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے دستیاب کروایا گیا ایک لنک ہے جو ٹیکہ کاری کے بعد تصدیق کرنے کے لئے بھیجے گئے ایس ایم ایس کا حصہ بھی ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ ٹیکہ کاری کرنے والے اور ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کرکے مستفیدین کو سونپا جا سکتا ہے۔

اب تک مجموعی طور پر 27 افراد کو داخل ہسپتال کیا گیا ہے۔ 0.0005 فیصد افراد کو ٹیکہ کاری کے بعد داخل ہسپتال کیا گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی کے داخل ہسپتال کیے جانے کا معاملہ سامنے نہیں آیا۔

اب تک 22 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ گذشتہ  24 گھنٹوں کے دوران ، آگرہ کے ایک 77 سالہ بزرگ کی موت واقع ہوئی، جنہیں 7 روز قبل ٹیکہ لگا تھا۔

ان میں سے کسی بھی موت کا تعلق کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری سے ثابت نہیں ہوا ہے۔

*****

ش ح ۔اب ن

U-1245


(Release ID: 1695826) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi , Manipuri