وزارت دفاع

آئی اے ایف- ایچ اے ایل ای پورٹل کو سرگرم عمل بنانا

Posted On: 05 FEB 2021 6:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،5 فروری ،2021، بھارتی فضائیہ(آئی اے ایف) اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) نے ایروانڈیا 2021 کے دوران ایک ای -پورٹل کو سرگرم عمل بنایا ہے اور یہ کام  بین تنظیمی معلومات میں ساجھے داری کے نظام(آئی او آئی ایس) کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔

اس ای-پورٹل سے طویل مدتی آبیاری منصوبہ بندی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے گا اور مرمت اور اورہالنگ میں لگنے والے وقت کو  کم  کیا جاسکے گا۔ اس سے دونوں تنظیموں کے درمیان ڈاٹا کے تبادلے میں آسانی پیدا ہوگی اور تبادلے کے طریقہ کار کو محفوظ بنایا جاسکے گا۔ اس سے فضائیہ کے لیے کل پرزوں کی تیاری اور فراہمی  کے کام میں تیزی آئے گی اور اس کام کو زیادہ بہتر بنایا جاسکے گا۔ اس طرح سے بجٹ سے متعلق کوٹیشن کے عمل کو قطعی شکل دینے میں بھی لگنے والے وقت کو کم کیا جاسکے گا۔

ای-پورٹل کی شروعات فضائیہ کے سربراہ  ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ کی اس موقع پر چیئرمین  ایچ اے ایل ڈ سی ڈی اے ایس اور آئی او سی-آئی این- سی     ایم سی بھی موجود تھے۔ اس اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ نے کہاکہ ای-پورٹل سے دونوں تنظیموں کی صلاحیتوں میں مدد ملے گی اور فضائیہ کے ویپن سسٹم کی خدمات انجام دینےکی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ اس سے فضائیہ اور ایچ اے ایل کے درمیان معلومات میں ساجھے داری میں آسانی ہوگی جس سے بہتر تعاون زیادہ شفافیت اور تیزرفتاری کے ساتھ فیصلہ سازی کے عمل سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔

ایچ اے ایل کے سی ایم ڈی آر مادھون نے کہا کہ صارفین پر مرتکز اس پورٹل سے صحیح وقت پر معلومات کے تبادلے سے حاصل ہونے والے فائدوں میں مددملے گی۔ اس سے ایچ اے ایل کے مرمت کے کام میں سنگ میل حاصل کیا جاسکے گا اور فضائیہ کے آرڈرس کے سلسلےمیں فوری طور پر بجٹ کوٹیشن کا اہتمام کیا جاسکے گا۔اس سے مرمت طلب ہوائی جہازوں کے لیے سپلائی کئے جانے والے سامان کے بارے میں معلومات دی جاسکیں گی۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.1229



(Release ID: 1695798) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi