وزارت دفاع

آئیڈیکس – دفاعی شعبہ میں اختراعات کو فروغ دینے کے لئے ایرو انڈیا 2021 میں منعقدہ اسٹارٹ اپ منتھن


ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنج کے تحت 60 اسٹارٹ اپس کو 1.5 کروڑ روپئے تک کی گرانٹ دی گئی: وزیر دفاع

ڈی آئی ایس سی کو 1200 سے زیادہ اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کی شرکت سے زبردست رسپانس ملا

ایرو انڈیا میں 45 ایم ایس ایم ای کو ملے 203 کروڑ روپئے کے آرڈر: وزیر دفاع





Posted On: 05 FEB 2021 3:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  5 /فروری 2021 ۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنج (ڈی آئی ایس سی) میں شرکت کرنے والے 1200 سے زیادہ اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں میں سے 60 فاتحین کو پروٹوٹائپ بنانے کے لئے 1.5 کروڑ روپئے تک کا گرانٹ ملا ہے۔ ایرو انڈیا 2021 میں مورخہ 5 فروری کو منعقدہ اسٹارٹ اپس منتھن میں اپنی تقریر میں وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ ایرو انڈیا میں حصہ لینے والے 45 ایم ایس ایم ای کو پہلے ہی 203 کروڑ روپئے کے آرڈر مل چکے ہیں۔ ایرو انڈیا 2021 کے آخری دن سالانہ فلیگ شپ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے وزارت دفاع کے افسروں سے کہا کہ وہ دفاعی عمدگی کی خاطر اختراعاتی اسٹارٹ اپ کے لئے دستیاب مالی مدد میں اضافہ پر غور کریں۔

وزیر دفاع نے بھارت کے انتہائی اہم اسٹارٹ اپ پروگرام کی ستائش کی جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پر جوان صلاحیتوں اور انٹرپرینیورشپ کا صحیح استعمال کرنے کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا تین ستونوں – سہل کاری اور ہینڈ ہولڈنگ، فنڈنگ اور حوصلہ افزائی اور انکیوبیشن اور انڈسٹری – اکیڈمک شراکت داری پر مبنی تھا۔ انھوں نے فنڈ آف فنڈ اسکیم کے ذریعے 41000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس، 4.7 لاکھ روزگار اور 384 اسٹارٹ اپس میں 4500 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا ایکو سسٹم بنانے میں اسٹارٹ اپ انڈیا کی کامیابی کی ستائش کی۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے دفاعی مینوفیکچرنگ نظام میں اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے ذریعے کئے گئے اقدامات جیسے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے پیٹنٹ اور لیبس کو نجی صنعتوں کے لئے کھولنے، اعلیٰ تکنیکی شعبوں میں ینگ سائنٹسٹ لیبس کے قیام، آئیڈیکس (iDEX)، ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنج (ڈی آئی ایس سی)، آئیڈیکس4 فوجی، وغیرہ جیسے پروگراموں کی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ دفاعی تحویل پروسیجر 2020 کا جدید ترین ایڈیشن اسٹارٹ اپ کو میک ان انڈیا فورمس میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں (ایم ایس ایم ای) کے لئے 100 کروڑ روپئے تک کے پروجیکٹوں کو محفوظ کرتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آئیڈیکس پہل خودکفالتی کے حصول کی سمت میں ایک فیصلہ کن قدم ہے اور یہ آتم نربھر بھارت کے حقیقی جذبے کے مطابق سب سے مؤثر اور اچھی طرح نافذ دفاعی اسٹارٹ نظامات میں سے ایک ہے۔

ایرو اسپیس شعبے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ فی الحال 300 سے زیادہ اسٹارٹ اپس جاری ہیں اور آئیڈیکس 10 اسٹارٹ اپس میں 100 کروڑ روپئے کے پروڈکس تیار کئے ہیں جنھیں ایرو انڈیا 2021 میں پیش کیا گیا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ بھارتی مسلح افواج کو کچھ نیا کرنے کے مواقع فراہم کرنے والی پہل کی شکل میں آئیڈیکس 4 فوجی پر بھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے مزید کہا کہ آئیڈیکس 4 فوجی بھارتی فوجیوں اور سروس اہلکاروں کو اختراع کاروں کی شکل میں منظوری دینے اور نوازنے کی اجازت دینے والے ایک نئے موقع کی راہ ہموار کرتا ہے۔ انھوں نے لیفٹیننٹ دیپک سمن کمار کے ذریعے سمندری اپلی کیشنز میں روبوٹکس کے شعبے میں کی گئی اختراعات اور میجر انوپ مشرا کے ذریعے وال پنیٹریٹنگ راڈار کا بطور مثال ذکر کیا۔

آئیڈیکس اوپن چیلنج کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ پہل اختراع کاروں کے لئے تکنیکی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے اور ہمارے ملک کی فوجی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے طریقوں کی تجویز پیش کرنے کے مواقع پیدا کرتی ہے۔ وزیر دفاع نے اپنی تقریر ختم کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ اسٹارٹ اپس منتھن کا سالانہ فلیگ شپ انعقاد دفاعی شعبے میں اسٹارٹ اپس کی شروعات میں سنگ میل بن گیا ہے۔

سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار نے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے فروغ کی ستائش کی اور مستقبل میں اس کے استحکام کے لئے معیارات کو فروغ دینے کی اہمیت کی نشان دہی کی۔ انھوں نے ذکر کیا کہ بھارت میں اسٹارٹ اپس نے 2020 میں دو لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی فنڈنگ کے ساتھ کووڈ-19 کے چیلنج کو ایک موقع تسلیم کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے ویکسین کی تیاری جیسی اختراعات کے ساتھ یہ دکھایا ہے کہ یہ صف اول کے اختراعاتی ملکوں میں سے ایک ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے بھارتی نوجوانوں کی خوداعتمادی کی شکل تبدیل ہوگئی، جس کا اظہار آئیڈیکس میں ہورہا ہے۔

اس سے قبل دفاعی پیداوار کے سکریٹری جناب راج کمار نے حاضرین کو وزارت دفاع کے دفاعی پیداوار کے محکمہ کے ذریعہ اسٹارٹ اپ کے کلچر اور دفاعی شعبہ میں خودکفالتی کو فروغ دینے کے لئے کی گئی تدابیر کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے کہا کہ آئیڈیکس کو جنگوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے تیار کیا گیا تھا جو فوجی خدمات کی ضرورتوں کے ساتھ قریب سے جڑا ہوا ہے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کے لئے ہے۔

وزیر دفاع نے اس پروگرام میں آئیڈیکس 4 فوجی اور ڈی آئی ایس سی 4 چیلنجوں کے تحت اختراع کاروں کو منظوری سے متعلق اسناد سونپے۔

اسٹارٹ اپ منتھن کا انعقاد سالانہ آئیڈیکس بینر کے تحت کیا جاتا ہے۔ بھارتی دفاعی ضرورتوں کے لئے کارپوریٹ ماڈل بنانے اور دفاعی شعبہ کو اسٹارٹ اپس کا استعمال کرنے کی اجازت دینے کے اہم مقصد کے ساتھ اپریل 2018 میں وزیر اعظم کے ذریعہ آئیڈیکس کی شروعات کی گئی تھی۔ اس کے آغاز کے بعد آئیڈیکس ایک قومی سطح کے ایکو سسٹم کی شکل میں ابھرا ہے، جو فوجی استفادہ کنندگان اور آپریٹروں کو اسٹارٹ اپ، اختراع کاروں اور صنعت کاروں کے ساتھ لارہا ہے۔ اس پروگرام میں صنعتی دنیا کے لیڈروں اور کاروبار سے متعلق فیصلہ سازوں کو صلاحیتوں، پیداواروں اور خدمات کو نمایاں کرنے کے لئے ڈیو-آئیڈیکس سے وابستہ فرموں کو ایک انوکھا موقع فراہم کیا۔

اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹارٹ جنرل بپن راوت، فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شانتانو دیال، وزارت دفاع کے دیگر سینئر سول و فوجی اہلکار موجود رہے۔ مسلح افواج کے عملہ اور اسٹارٹ اپ، ایم ایس ایم ای کے نمائندوں نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1216

 


(Release ID: 1695724) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi