ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے فروری –مارچ -21 اور مالی سال 22-2021 میں56 بنیادی موجودہ پروجیکٹوں کو مکمل کرنے والی ہے


ٹریفک کی سہولیات سے متعلق بجٹ میں 156 فیصد کا اضافہ جبکہ پچھلے سال کےمقابلے نئی ریلوے لائنوں کے لئے بجٹ میں 52 فیصد کا اضافہ

اخراجات سرمایہ پر اس سال ریلوے 215058کروڑ روپے خرچ کرےگی

ان بڑے پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ عوام کی آسانی کے لئے ریلوے اس سا ل 1200 سے زیادہ آر او بی ؍ آر یو بی ؍ سَب وے مکمل کرنے والی ہے، جس سے عوام کو مدد ملے گی

ریلوے نے ترجیحی پروجیکٹوں کو تیزی سے مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے

نیشنل ریلوے پلان کا حصہ  اور ریلوےکو مستقبل کے لئے تعمیر کرنے کا  کام مکمل

Posted On: 03 FEB 2021 6:38PM by PIB Delhi

ریل کے  بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور مستقبل کے لئے ہندوستانی ریلوے کو تیار کرنے کےلئے ہندوستانی ریلوے نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 56 پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے، جنہیں فروی-مارچ 2021 اور مالی سال 22-2021 میں مکمل کر لیا جائے گا۔

انڈین ریلوے کے پاس اب تک کا سب  سے زیادہ مجموعی پلان ساپیکس اس سال کے لئے 215058کروڑ روپے ہے، جس میں سے 107100 کروڑ روپے اخراجات سرمایہ کےلئے اس سال کے عام بجٹ میں مختص کیاگیا۔ اس مرتبہ ریلوے نے موجودہ پروجیکٹوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اعلان کئے گئے نئے پروجیکٹوں پر بھی کام کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جہاں تک نئے بڑے پروجیکٹوں کا سوال ہے، نئی لائنوں کے لئے 40932 کروڑ روپے، لائن کو ڈبل کرنے کے لئے 26116 کروڑ روپے ، ٹریفک کی سہولیات کے لئے 5263کروڑ روپے اور  آ ر او بی ؍ آر یو بی کے لئے 7122 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔   ٹریفک کی سہولیات والے بجٹ میں 156 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا ہے، جبکہ نئی لائنوں کے لئے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے 52 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اِن بڑے پروجیکٹوں کے علاوہ عوام کی سہولت کے لئے ریلوے اس سال 1200 سے زیادہ روڈ اوور بِرج (آر او بی)یعنی سڑکوں کے اوپر پُل ، روڈ انڈر برج  (آر یو بی) یعنی پل کے نیچے سڑک اور سب وے کی تعمیر کو مکمل کرنے جا رہی ہے۔ یہ آر او بی ؍ آر یو بی  شہروں اور دیگر علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے کافی اہم ہے، جہاں سے ریلوے لائنیں گزر رہی ہیں۔  ان موجودہ پروجیکٹوں کے علاوہ اس سال نئے آر او بی ؍ آر یو بی کی تعمیر کےلئے اضافی 7122 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔قابل ذکر ہے کہ ملک میں موجودہ آر او بی ؍ آر یو بی کی کُل تعداد 14000 ہے۔

سالانہ منصوبہ 22-2021 کا مقصد بنیادی ڈھانچوں کی ترقی، ٹرمنل کی سہولیات میں اضافہ، ٹرینوں کی رفتار میں اضافہ، سگنلوں کے نظام میں اضافہ، مسافروں ؍ استعمال کرنے والوں کی سہولیات میں بہتری ، سڑک کے اوپر بنے پُل اور پل کے نیچے بنی سڑک پر حفاظتی کاموں  کوبہتر بنانا ہے۔

سال 22-2021 کے لئے  مختص پلا ن کی تفصیل درج ذیل ہے:

(روپئے کروڑ میں)

منصوبہ کا موضوع

تخمینہ بجٹ 21-2020

تخمینہ بجٹ 21-2022

تخمینہ بجٹ 21-2020 کے مقابلے اضافہ

نئی لائنیں

26971

40932

52%

لائنوں کو ڈبل کرنے کا کام

21545

26116

21%

ٹریفک کی سہولیات

2058

5263

156%

آر او بی ؍ آر یو بی

6204

7122

15%

 

فروری – مارچ 2021 اور مال سال 22-2021 میں مکمل ہونے والے ریلوے کے 56 پروجیکٹوں کی فہرست درج ذیل ہے:

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

پروجیکٹ کی لمبائی (کلو میٹر)

شروع ہونے کا مہینہ ؍ سال

 

ہنس ڈیہہ- گوڈّا نئی لائن

32

فروری -2021

 

اوما لور-میتردام والے راستے کی ڈبلنگ

29

فروری -2021

 

نیتراوتی-منگلور

2

فروری -2021

 

نرملی- سرائے گڑھ نئی لائن بشمول کوسی پل

22

مارچ -2021

 

احمد آباد-بوٹاڈ

170

مارچ -2021

 

پیلی بھیت- شاہجہاں پور-گیج کی تبدیلی

83

مارچ -2021

 

اتریتیا-رائے بریلی

66

مارچ -2021

 

غازی پور-اونیہار

40

مارچ -2021

 

بھساول-جلگاؤں تیسری لائن

24

مارچ -2021

 

امباری –فلکتا ڈبلنگ

38

مارچ -2021

 

امبالا پوژھا-ہری پد

18

مارچ -2021

 

تامبرم- چینگل پٹو گیج کی تبدیلی

30

مارچ -2021

 

اجمیر –بانگر گرام ڈبلنگ

47

مارچ -2021

 

نیو مینا گڑی- گمانی ہاٹ

52

اپریل -2021

 

جے نگر-بیجل پورہ

52

مئی -2021

 

ڈھاسا –جتلسر جی سی

104

مئی -2021

 

بانگر گرام-گڑیاکے راستے کی ڈبلنگ

47

مئی -2021

 

حاجی پور-بچوارا ڈبلنگ

72

مئی -2021

 

کنکا ندی- پنمبر

19

مئی -2021

 

رائے بریلی-امیٹھی ڈبلنگ

60

مئی -2021

 

پینڈرا روڈ-انوپ پور تیسری لائن

50

مئی -2021

 

دونڈ –گلبرگہ ڈبلنگ

225

جون -2021

 

خوردہ روڈ - برانگ

32

جون -2021

 

کٹیریا-کرسیلا حصے کی ڈبلنگ

7

جون -2021

 

بندیل بوئنچی تیسری لائن

31

جون -2021

 

متھرا-پلول چوتھی لائن

80

جون -2021

 

جالندھر-پٹھان کوٹ-جموں توی ڈبلنگ

209

جون -2021

 

منوہر پور-بونڈا منڈاتیسری لائن

30

جون -2021

 

کھڑگپور –نارائن گڑھ تیسری لائن

24

جون -2021

 

ارسی کیرے-تمکور ڈبلنگ

96

جون -2021

 

رائے بریلی-امیٹھی ڈبلنگ

60

جون -2021

 

سکندر آباد-محبوب نگرڈبلنگ

85

جون -2021

 

ییلا ہانکا- پینو کونڈا ڈبلنگ

123

جون -2021

 

بھدراچلام روڈ-ستوپلی

54

جون -2021

 

وجے واڑا-گڈی واڑا-بھیماورم-نرسا پور، گڈی واڑا-مچھلی پٹنم

221

جولائی -2021

 

مدورئی-بودی نائک کنور گیج کی تبدیلی

90

ستمبر -2021

 

احمد آباد-مہسانہ گیج کی تبدیلی

69

اکتوبر - 2021

 

ڈیگارو-ہوجائی ڈبلنگ

102

اکتوبر - 2021

 

دوسہ-گنگاپور سٹی-نئی لائن

93

نومبر - 2021

 

سمبل پور-تلچھر ڈبلنگ

168

دسمبر -2021

 

سمبل پور –تتلا گڑھ-ڈبلنگ

106

دسمبر -2021

 

رائے پور-تتلا گڑھ

203

دسمبر -2021

 

بانس پانی- دیتاری-ٹومکا-جاکھاپورہ ڈبلنگ

164

دسمبر -2021

 

دنکونی-چندن پور چوتھی لائن

25

دسمبر -2021

 

بوئنچی –شکتی گڑھ تیسری لائن

26

دسمبر -2021

 

بھیم سین –جھانسی ڈبلنگ

206

دسمبر -2021

 

کروپنتھارا-چنگاونم ڈبلنگ

27

دسمبر -2021

 

بینا-کوٹا ڈبلنگ

283

دسمبر -2021

 

ویرم گام- سمکھیالی ڈبلنگ

182

دسمبر -2021

 

ایودھیا-وارانسی-ریلوے کی بجلی کاری

188

28-فروری -2020

 

گوہاٹی-لمڈنگ-ریلوے کی بجلی کاری

180

28-فروری -2020

 

مانسی-سہرسہ بشمول سہرسہ دورم مادھے پورہ-پورنیہ اور ایم ایم بنماکھی-بہاری گنج گیج کی تبدیلی

169

31-مارچ 2022

 

پالن پور-مکڑ پورہ سیکشن (ڈبلیو ڈی ایف سی)

308

31-مارچ 2022

 

ریواڑی –دادری سیکشن (ڈبلیو ڈی ایف سی)

127

31-مارچ 2022

 

پالن پور-کاندلہ بندرگاہ –مندرا بندرگاہ-بھج-ریلوے کی بجلی کاری

475

31-مارچ 2022

 

ہاسپٹ-ہبلی-واسکو-ریلوے کی بجلی کاری

341

31-مارچ 2022

 

*************

( ش ح ۔ق ت۔  ک ا)

U. No. 1158



(Release ID: 1695092) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Tamil