ریلوے کی وزارت

ٹرینوں میں پینٹری کار

Posted On: 03 FEB 2021 7:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 04 فروری 2021: کسی ٹرین میں پینٹری کار کا لگنا ، پینٹری کار کی دستیابی، راجدھانی، شتابندی، ڈورونتو، میل، ایکسپریس ٹرین وغیرہ جیسی ٹرین کے زمرے کے سلسلے میں ترجیح، لوڈ کی حدود اور ٹرین کے سفری وقت جیسے عناصر پر مبنی ہوتا ہے۔

جن ٹرینوں میں پینٹری نہیں ہوتی، ان میں سفر کے دوران مسافروں کو کیٹرینگ کی خدمات ٹرین سائڈ وینڈنگ کے ذریعہ فراہم کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ راستے میں پڑنے والے اسٹیشنوں کے اہم یونٹوں پر بھی یہ خدمت دستیاب ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں ٹرین میں ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر ای-کیٹرینگ خدمات کے ذریعہ اپنی پسند کا کھانا آرڈر کرنے کی سہولت رکھتے ہیں جو کہ راستے میں پڑنے والے بڑے اسٹیشنوں پر دستیاب ہے۔

پینٹری کار/مِنِی پینٹری سہولیات میں بتدریج اضافہ ہو کر یہ 18-2017 کے دوران 380 ٹرینوں کے جوڑے سے بڑھ کر 20-2019 کے دوران 419 ٹرینوں کے جوڑے تک پہنچ گئے۔

اس بات کی اطلاع ریلویز، کامرس اور صنعت نیز صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

 

________

ش ح ۔اع ۔ع ح

U-1151



(Release ID: 1695089) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Manipuri , Tamil