وزارت دفاع
ائیر مارشل وجے پال سنگھ رانا ، وی ایس ایم نے ائیر آفیسر –انچارج انتظامیہ (اے اواے )کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
03 FEB 2021 8:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04: فروری 2021: ائیر مارشل وجے پال سنگھ رانا ،وششٹ سیوا میڈل نے یکم فروی 2021 کو ائیر آفیسر –انچارج انتظامیہ (اے اواے )کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔دفاعی خدمات اسٹاف کالج ولنگٹن کے طالب علم ائیر مارشل نے دسمبر 1984 میں ہندوستانی فضائیہ کی انتظامیہ برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔
37سال سے زیادہ اپنے کیرئیر کی مدت میں ائیر مارشل مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
انہوں نے پرنسپل ڈائریکٹر ائر فورس ورکس ، فضائیہ کے ایڈ منسٹریٹو کالج کے کمانڈینٹ ، ٹریننگ کمان میں سینئیر آفیسر انچارج ، انتظامیہ اور اسسٹنٹ چیف آف ائیر اسٹاف ( ائیر فورس ورکس ) کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔اپنی موجودہ تقرری سے پہلے وہ نئی دلی کے فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرس میں ڈائریکٹر جنرل ( انتظامیہ ) تھے۔
ائیر مارشل ایک کیٹ آئی فائٹر کنٹرولر ہیں اور ہندوستانی فوجی مشاورتی ٹیم ( آئی ایم اے ٹی ) کے ائیر ایڈوائزر کی حیثیت سے زمبیا میں تعینات تھے نیز وہ زمبیا میں لساکا کے مقام پر دفاعی خدمات کمان اور اسٹاف کالج ( ڈی ایس سی ایس سی ) میں انسٹریکٹر کے طورپر بھی تعینات رہے۔
ان کی نمایاں خدمات کے لئے صدر جمہوریہ ہند نے 26 جنوری 2014 میں انہیں پُروقار وششٹ سیوا میڈل سے نوازا تھا۔
*************
م ن۔اع ۔رم
(04-02-2021)
U- 1144
(Release ID: 1695074)
Visitor Counter : 193