وزارت دفاع

ائیر مارشل جی ایس بیدی ، اے وی ایس ایم  ،وی ایم وی ایس ایم  نے ڈائریکٹر جنرل (معائنہ اور تحفظ )  کا عہدہ سنبھال لیا

Posted On: 03 FEB 2021 8:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 04: فروری 2021:   ائیر مارشل جی ایس بیدی ، اتی وششٹ سیوا میڈل ، وایوسینا میڈل،وششٹ سیوا میڈل نے یکم فروری 2021 کو ائیر ہیڈ کوارٹر ز میں  ڈائریکٹرجنرل (معائنہ اورتحفظ) کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

دفاعی خدمات اسٹاف کالج اور قومی دفاعی کالج کے ایک ہونہار طالب علم ، ائرمارشل نے 1984 میں بھارتی فضائیہ کی فلائنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیاتھا۔ ائیر مارشل  نے مختلف طرح کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں کی پروازیں بھری ہیں۔ وہ   مختلف چیلنجنگ  شعبوںمیں 3700 گھنٹوں کی پرواز پوری کرچکے ہیں۔وہ ایک کوالی فائڈ فلائنگ انسٹریکٹر ہیں اور وسیع ہدایت جاتی تجربے کے ساتھ ایک فائٹر لڑاکا لیڈر بھی ہیں۔

37سال سے زیادہ کے اپنے کیرئیر کی مدت میں ائیر مارشل  بہت سارے اہم عہدوں اور عملے کی تقرریوں  پر خدمات انجام دیتے رہےہیں۔ انہوں نے سرحدکے مختلف  فضائیہ کے ٹھکانوں  کے علاوہ کانگو کی جمہوریہ ری پبلک میں امن قائم کرنے کی مہم کی بھی کمان سنبھالی ہے۔فضائیہ کے اس افسر نے ہندوستانی فضائیہ میں کچھ پُروقارعہدوں  پر خدمات انجام دی ہیں اور ہندوستان کے ہائی کمیشن لندن  میں بھی وہ ائیر ایڈوائزر رہ چکے ہیں۔

ائیر وائس مارشل کےعہدے پررہتے ہوئے وہ بہت  سے اہم عہدوں پر مقرررہے ، جن میں  جموں وکشمیر کے  ائیر آفیسر کمانڈنگ ، اسسٹنٹ چیف  آف ائیر اسٹاف آپریشنز (افینسیو )، اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف( پرسنل آفیسرز ) اور سینئیر ائیر اسٹاف آفیسر جنوبی کمان کے اہم ترین عہدے شامل ہیں۔اپنی موجودہ تقرری سے پہلے ائیر مارشل  مشرقی ائیر کمان کے سینئر ایئر اسٹاف آفیسر تھے۔

ان کی نمایاں ترین خدمات کے لئے،صدر جمہوریہ ہند نے  انہیں 26 جنوری 2010 کو پُروقار وششٹ سیوا میڈل  اور 26 جنوری 2020 کو پُروقار اتی وششٹ سیوا میڈل تفویض کیاتھا۔

 

*************

 

  م ن۔اع ۔رم

(04-02-2021)

U- 1143



(Release ID: 1695073) Visitor Counter : 177


Read this release in: English , Hindi , Manipuri