وزارت دفاع

آلات کی تیاری

Posted On: 03 FEB 2021 7:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 04: فروری 2021: حکومت نے 101دفاعی ہتھیاروں  نیز پلیٹ فارمز کی درآمد پر عبوری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد ہندوستانی صنعتوں کے ذریعہ آلات کی تیاری کو فروغ دینا ہے۔

آتم نربھر بھارت کے حصے کے طور پردفاعی مینوفیکچرنگ نے خود کفالت   کو راہ فراہم کرنے کے لئے ،وزارت دفاع کے تحت فوجی امور کے محکمے ( ڈی ایم اے ) نے اپنے آفس میمورنڈم  ، بتاریخ 21 اگست 2020  کے ذریعہ 101 ہتھیار نیز پلیٹ فارمز پر مشتمل برآمدات کی ایک منفی فہرست جاری کی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ان اشیا کے لئے درآمد پر پابندی کی اشارتی  وقت کی مدت نیز سال بھی واضح کیا گیا ہے۔دفاعی پیداوار کے محکمے ( ڈی ڈی سی ) نے ڈی پی ایس یو /او ایف بی اور پرائیویٹ صنعت کی ایسوسی ایشنوں سے نتائج حاصل کرنے کے بعد 101 اشیا کی  مینوفیکچرنگ کے لئے  ڈی پی ایس یو /اوایف بی /نجی شعبے کی صلاحیت  میپنگ  کا کام پورا کرلیا ہے۔

خودکفالت حاصل کرنے کے ضمن میں سرکار نے مختلف اقدامات کئے ہیں ، جن میں دیگر کے علاوہ ہندوستانی وینڈرس سے دفاعی اشیا کی سرکاری خرید کو،  دفاعی سازوسامان حاصل کرنے کے ضابطے 2020  کے مطابق  ترجیح دینا ،میک ضابطے کو سہل بنانا ، بیرونی براہ راست سرمایہ کاری پالیسی کو آزادانہ بنانا  ، اندورن ملک کی اشیا کی تیاری کو فروغ دینے کے لئے سراجن پورٹل شروع کرنا ، آفسیٹ پالیسی میں اصلاحات  ، دفاعی ایکسی لینس  (آئی ڈی  ای ایکس )اسکیم کے لئے ایک طرح کا آغاز کرنا اور سرکاری خرید ( میک ان انڈیا کو ترجیح )آرڈر 2017 کا نفاذ شامل ہے۔

شری جگدمبیکا کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری  جواب میں دفاع کے وزیر مملکت جناب شریپد نائک نے یہ معلومات آج لوک سبھا میں  پیش کیں۔

*************

 

  م ن۔اع ۔رم

(04-02-2021)

U- 1145



(Release ID: 1695072) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Tamil