ریلوے کی وزارت
ریلوے اسٹیشنوں کی دیکھ ریکھ
Posted On:
03 FEB 2021 7:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04 فروری 2021: انڈین ریلویز کے چھوٹے اسٹیشنوں سمیت تمام اسٹیشنوں کی دیکھ بھال موجودہ ضوابط کے مطابق کی جاتی ہے۔ باقاعدہ بہتری کے لیے تمام اسٹیشنوں پر ضرورت پر مبنی دیکھ ریکھ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
مزید برآں ریلوے اسٹیشنوں کی دیکھ ریکھ نیز بہتری ایک جاری اور مسلسل عمل ہےاور اس سلسلے میں ضرورت کے مطابق کاموں کو کیا جاتا ہے اور یہ فنڈ کی دستیاب پر ترجیحی اعتبار سے کیے جاتے ہیں۔
وزارت ریلوے اسٹیشن کے زمرے پر مبنی، مسافروں کے لیے کم سے کم لازمی سہولیات سے متعلق جامع ہدایات میں بیان کردہ اسکیم کے مطابق مسافروں کو سہولیات فراہم کرار ہا ہے۔ حالیہ ہدایات 2018 میں جاری کی گئی تھیں۔
گزشتہ پانچ برسوں یعنی 16-2015، 17-2016، 18-2017، 19-2018، 20-2019 اور حالیہ برس 21-2020 کے دوران ہندوستانی ریلویز میں مسافر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بجٹ جاتی ذرائع کے تحت مختص رقوم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
(روپے کروڑ میں)
مالیاتی برس
|
اصل اخراجات
|
2015-16
|
1081.21
|
2016-17
|
981.25
|
2017-18
|
1286.81
|
2018-19
|
1585.89
|
2019-20
|
1903.11
|
2020-21
|
1646.94
(دسمبر 2020 تک)
|
اس بات کی اطلاع ریلویز، کامرس اور صنعت نیز صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
________
ش ح ۔اع ۔ع ح
U-1152
(Release ID: 1695056)
Visitor Counter : 126