ریلوے کی وزارت

ٹرینوں میں فضلہ کا انتظامیہ

Posted On: 03 FEB 2021 6:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 04 فروری 2021: پینٹری کار خدمات سے نکلنے والے فضلہ کو اکٹھا کرنے اور اسے ضائع کرنے کے لیے کیٹرینگ ویسٹ منیجمنٹ سسٹم سے متعلق تفصیلی ہدایات ، علاقائی ریلویز اور ہندوستانی ریلوے کی کیٹرینگ اور سیاحتی کارپوریشن(آئی آر سی ٹی سی) کو بذریعہ تجارتی سرکلر نمبر 2011 کے 45 اور 2016 کے 55 کے ذریعہ فراہم کی گئی ہیں۔ یہ سرکلر ہندوستانی ریلوے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ https://indianrailways.gov.in/ ان ہدایات پر عمل درآمد مدت جاتی معائنوں کے ذریعہ یقینی بنایا جاتا ہے۔

ٹرینوں میں فضلہ کے موثر انتظامیہ اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے جو مختلف اقدامات کیے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں:

1۔ ریل کے سفر کے دوران جو فضلہ بنتا ہے، اسے نامزد اسٹیشنوں پر جمع کیا جاتا ہے۔اسٹیشنوں پر جمع کیے ہوئے فضلہ کو نامزد مقامات ، کارپوریشن کی منظور شدہ ایجنسیوں اور مقامی اداروں کو ٹھکانے لگانے کے لیے دیا جاتا ہے۔

2۔ ای سی والے کوچیز کے علاوہ غیر ای سی والے ڈبوں میں بھی ڈسٹ بن  کی گنجائش کر دی گئی ہے۔

3۔ ڈسٹ بنز کو خالی کرنے سمیت دوران سفر پیدا ہونے والے فضلہ کو صاف کرنے کا کام، طویل فاصلے کی اہم میل اور ایکسپریس ٹرینوں میں ٹرین میں موجود ہاؤس کیپنگ خدمات اسکیم(او بی ایچ ایس )کے تحت کیا جاتا ہے۔

اس بات کی اطلاع ریلویز، کامرس اور صنعت نیز صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

________

 

ش ح ۔اع ۔ع ح

U-1153



(Release ID: 1695055) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Manipuri , Tamil