ریلوے کی وزارت

قومی ریل پلان

Posted On: 03 FEB 2021 7:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 04 فروری 2021: حکومت  نے قومی ریل پلان کی حتمی مسودہ رپورٹ جاری کردی ہے اور یہ وزارت ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

قومی ریل پلان کا مقصد ریلوے نیٹ ورک کو استحکام دینے کے لیے ایک طویل مدتی نظریاتی منصوبہ بندی فراہم کرانا ہے۔ وزراء ، محکموں، شعبوں، صارفین وغیرہ سمیت تمام ساجھیداروں سے موصول تجاویز اور نتائج کو اس منصوبے میں شامل کیا جارہا ہے۔ سرکاری-نجی ساجھیداری ماڈل سمیت تمام ممکنہ مالیاتی ماڈلس پر غور کیا جارہا ہے، تاکہ قومی ریل منصوبے کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔

اس بات کی اطلاع ریلوے ، کامرس اور صنعت نیز صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

________

 

ش ح ۔اع ۔ع ح

U-1150



(Release ID: 1695054) Visitor Counter : 74


Read this release in: Tamil , English , Manipuri