امور داخلہ کی وزارت

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے اثرات

Posted On: 03 FEB 2021 4:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  3/فروری 2021 ۔ آئینی تبدیلیوں اورسابقہ ریاست جموں و کشمیر کی تشکیل نو کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں – کشمیر اور لداخ کو مکمل طور پر ملک کے قومی دھارے میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نتیجتاً  بھارت کے آئین میں موجود سبھی حقوق اور سبھی مرکزی قوانین کے قواعد جن سے ملک کےدیگر شہری مستفید ہورہے تھے، اب جموں – کشمیر اور لداخ کے عوام کے لئے دستیاب ہیں۔

مرکز کے زیر انتظام نئے دونوں علاقوں یعنی جموں – کشمیر اور لداخ کی سماجی – اقتصادی ترقی میں تبدیلی آئی ہے۔ جامع ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو تفویض اختیارات، غیرمنصفانہ قوانین کا خاتمہ اور عرصے سے امتیازی سلوک کے شکار لوگوں کو برابری اور انصاف کی فراہمی ایسی چند اہم تبدیلیاں ہیں جس سے دونوں نئے مرکز کے زیر انتظام علاقے امن و سکون اور خوش حالی کی راہ پر بڑھ رہے ہیں۔

پنچوں اور سرپنجوں، بلاک ترقیاتی کونسلوں اور ضلع ترقیاتی کونسلوں جیسے پنچایتی راج اداروں کے انتخابات کے انعقاد سے جموں و کشمیر میں اب زمینی سطح کی جمہوریت کا سہ سطحی نظام قائم ہوگیا ہے۔

یہ جانکاری آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1120

 


(Release ID: 1695021) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Tamil