سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی کے ٹھیکہ دار نے 24 گھنٹے میں کنکریٹ کی سب سے طویل سڑک بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا

Posted On: 03 FEB 2021 5:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  3/فروری 2021 ۔ این ایچ اے آئی کے ایک ٹھیکہ دار نے 4 لین کے قومی شاہراہ پر 24 گھنٹے میں 2580 میٹر طویل پاؤمنٹ کوالٹی کنکریٹ (پی کیو سی) بچھانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ٹھیکہ دار نے 4 لین کے اس قومی شاہراہ پر 2580 میٹر (تقریباً 10.32 لین کلومیٹر) کنکریٹ سڑک بنانے کی شروعات یکم فروری 2021 کو صبح 8 بجے کی اور اگلے دن صبح 8 بجے اس ہدف کو مکمل کرلیا۔ ایکسپریس وے پر 18.75 میٹر چوڑائی کے ساتھ تقریباً 48711 مربع میٹر رقبہ میں کنکریٹ کی سڑک بچھانے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت لگا۔ اس دوران 24 گھنٹے میں کنکریٹ کی سب سے زیادہ مقدار – 14613 کیوبک میٹر کا ریکارڈ بھی بنا۔

این ایچ اے آئی کے ٹھیکہ  - پٹیل انفرااسٹرکچر لمیٹیڈ – کے اس کارنامے کو انڈیا بک آف ریکارڈس اور گولڈن بک آف ورلڈ ریکارڈس میں جگہ دی گئی ہے۔

یہ ریکارڈ گرین فیلڈ دہلی – وڈوڈرا -  ممبئی 8 لین ایکسپریس وے پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ اس ریکارڈ کو دنیا کی مکمل آٹومیٹک الٹرا ماڈرن کنکریٹ بچھانے کی مشین سے بنایا گیا ہے۔

ٹھیکہ دار نے یہ کارنامہ ایسے وقت میں انجام دیا ہے جب رواں مالی سال 2020-21 میں حکومت نے اپریل 2020 سے 15 جنوری 2021 کے درمیان 28.16 کلومیٹر یومیہ کی رفتار سے کل 8196 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کی تعمیر کی ہے۔ اس مدت کے دوران گزشتہ مالی سال میں 26.11 کلومیٹر یومیہ کی رفتار سے کل 7573 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کی تعمیر کی گئی تھی۔ وزارت کو امید ہے کہ اسی رفتار سے سڑکوں کی تعمیر ہونے پر 31 مارچ تک 11000 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کی تعمیر کے ہدف کو حاصل کرلیا جائے گا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1123

 


(Release ID: 1695018) Visitor Counter : 207


Read this release in: English , Hindi , Marathi