کامرس اور صنعت کی وزارتہ

راست بیرونی سرمایہ کاری

Posted On: 03 FEB 2021 5:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  3/فروری 2021 ۔ راست بیرونی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے سرمایہ کار دوست اور خصوصی اختیار عطا کرنے والی پالیسی بنائی ہے، جس کے مطابق خودکار روٹ کے تحت 100 فیصد ایف ڈی آئی کے لئے متعدد شعبوں کو کھول دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ایف ڈی آئی کے ماحول کو مزید سرمایہ کار دوست بنانا اور پالیسی سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، جو ملک میں سرمایہ کاری کی آمد کی راہ میں مخل ہوتی رہی ہیں۔ حکومت کے ذریعے کی گئیں ایف ڈی آئی پالیسی اصلاحات کا نتیجہ ایف ڈی آئی کی آمد میں اضافہ کی شکل میں برآمد ہوا ہے۔ ملک میں 2019-20 کے گزشتہ مالی سال کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ ایف ڈی آئی آمد درج کی گئی، جو کہ 74.39 بلین امریکی ڈالر (عبوری اعداد و شمار) کی بقدر ہے۔

ایف ڈی آئی پالیسی کا مسلسل جائزہ لیا جاتا رہتا ہے، تاکہ بھارت کو سرمایہ کار دوست مقام کے طور پر پرکشش بنائے رکھنے کو یقینی بنایا جاسکے۔ سبھی حصص داروں کے ساتھ وسیع صلاح و مشورے کے متعدد ادوار کے بعد پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ان حصص داروں میں چوٹی کے صنعتی ادارے، تنظیمیں، صنعتوں / گروپوں کے نمائندے اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں، جن کے خیالات / تبصروں اور مشوروں کو زیرغور رکھا گیا ہے۔

یہ اطلاع صنعت و تجارت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سوم پرکاش کے ذریعے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1125



(Release ID: 1695017) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Punjabi , Tamil , Malayalam