کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ایک ضلع ایک پیداوار اسکیم

Posted On: 03 FEB 2021 5:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 3 فروری2021: ایک ضلع ایک پیداوار(ODOP)ایک ایسی پہل ہے جسے ایک ضلع کے اصل امکانات کو سمجھنے اقتصادی ترقی کو تیز کرنے، روزگار پیداکرنے اور دیہی صنعتکاری کے فروغ کی جانب ایک انقلابی قدم سمجھا جارہا ہے۔ جس کے ذریعہ ہم آتم نربھر بھارت کی جانب بڑھے ہیں۔ ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ(ODOP) پہل کو عملاً‘‘ اضلاع برآمداتی مراکز’’کے ساتھ ضم کیا گیا ہے جو DGFT ، کامرس محکمے کی جانب سے صنعتوں اور اندرونی کاروبار کے فروغ کے شعبے کے ساتھ مل کر شروع کی گئی ہے۔ جو کہ اس میں بڑا حصہ دار ہے۔

کامرس کا محکمہ DGFT کے ذریعہ ریاستی اور مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کو ساتھ لے کر ایک ضلع ایک پیداوار پہل کو فروغ دے رہا ہے۔ اس کا مقصد ملک کے ہر ضلع کو برآمداتی مرکزی بنانا ہے جس کے لئے ضلع کی ان پیداواروں کی شناخت کرنا ہے جس کی برآمدات کا امکان ہے۔ اس کے لئے برآمدات کے راستے میں آنے والی آخری مرحلے کی دشواریوں کو کم کرنا، مقامی برآمدکاروں/مینوفیکچررز کی مدد کرنا اور غیر ملکوں میں امکانی گاہکوں کی شناخت کرنا ہے تاکہ ضلع میں برآمداتی مینوفیکچرنگ کو بڑھاوا ملے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوسکیں۔

یہ اطلاع کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

 

U No.1128

م ن۔ر ف۔س ا

 



(Release ID: 1695007) Visitor Counter : 252


Read this release in: English , Punjabi , Tamil